قومی خبریں

دوران پرواز پائلٹ کی لاپروائی، مسافروں کے ناک-کان سے بہا خون، ایمرجنسی لینڈنگ

پرواز کرتے وقت بليڈ سوئچ کو آن نہ کرنے کی وجہ سے کیبن کے اندر ہوا کا دباؤ کافی کم ہو گیا تھا جس کی وجہ سے 30 مسافروں کی ناک سے خون بہنے لگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: جیٹ ایئر ویز کے ممبئی سے جے پور جا رہے طیارے میں پائلٹ بليڈ سوئچ آن کرنا بھول گئے جس کی وجہ سے 30 مسافروں کی ناک سے خون بہنے لگا اور بہت سے دوسرے مسافر بیمار ہو گئے۔ طیارے کو آدھے راستے سے ہی واپس ممبئی لانا پڑا۔

جیٹ ایئر ویز کی پرواز نمبر 9 ڈبلیو-697 میں اس وقت 166 مسافر اور عملے کے پانچ رکن سوار تھے۔ ہوائی جہاز ممبئی میں محفوظ طریقے سے اترا اور بیمار مسافروں کو طبی سہولت فراہم کی گئی۔ اس معاملے کی رپورٹ سول ایوی ایشن ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) کو دے دی گئی ہے اور تفتیش مکمل ہونے تک دونوں پائلٹوں کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔

Published: undefined

ڈی جی سی اے نے بتایا کہ یہ بوئنگ کا بی-737 طیارہ تھا۔ پرواز کرتے وقت بليڈ سوئچ کو آن نہ کرنے کی وجہ سے کیبن کے اندر ہوا کا دباؤ کافی کم ہو گیا تھا جس کی وجہ سے 30 مسافروں کی ناک سے خون بہنے لگا اور بہت سے دوسرے مسافروں نے سر اور کان میں درد کی شکایت کی۔ اس دوران مسافروں کی سیٹ کے اوپر لگے آکسیجن ماسک اپنے آپ کھل گئے۔

Published: undefined

پائلٹ نے صورت حال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے طیارے کو واپس ممبئی ہوائی اڈے پر اتارنے کا فیصلہ کیا جہاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم پہلے سے وہاں موجود تھی۔ جیٹ ایئر ویز نے ایک بیان جاری کرکے اس واقعہ پر افسوس ظاہر کیا ہے۔ جیٹ ایئرویز کے ترجمان نے بتایا کہ متبادل پرواز 144 مسافروں کے ساتھ جے پور روانہ ہو چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined