
امتحان کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس
ملک کے ممتاز انجینئرنگ اداروں آئی آئی ٹی میں داخلے کا خواب دیکھنے والے لاکھوں طلبہ کا انتظار آخرکار ختم ہو گیا ہے۔ جے ای ای ایڈوانسڈ 2026 کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس امتحان کے نتائج پر طلباء اور ان کے اہل خانہ کی نظریں مرکوز تھیں کیونکہ اسی امتحان کے نتائج کی بنیاد پر آئی آئی ٹی میں داخلہ ملتا ہے۔ اس بار دہلی زون کے شبھم کمار نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آل انڈیا رینک 1 حاصل کی ہے۔
Published: undefined
وہیں دوسری طرف خواتین امیدواروں میں آروہی دیش پانڈے نے سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نتائج جاری ہونے کے ساتھ ہی اب کامیاب امیدواروں کے لیے جے او ایس اے اے کاؤنسلنگ کا عمل شروع ہونے کی تیاری ہے۔ جے ای ای ایڈوانسڈ 2026 کا انعقاد آئی آئی ٹی روڑکی نے کرایا تھا۔ نتائج کا باضابطہ طور پر 31 مئی کی رات کو اعلان کیا گیا۔ امتحان 17 مئی کو 2 شفٹوں میں منعقد ہوا تھا۔ امیدوار اب سرکاری ویب سائٹ jeeadv.ac.in پر جا کر اپنا اسکور کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
کامن رینک لسٹ میں دہلی زون کے شبھم کمار نے 360 میں سے 330 نمبر حاصل کر کے پہلا مقام حاصل کیا۔ دوسرے نمبر پر کبیر چھلر رہے۔ جنہوں نے 329 نمبر حاصل کئے۔ وہیں جتن چاہر 319 نمبروں کے ساتھ تیسرے مقام پر رہے۔ خاص بات یہ ہے کہ سرفہرست تینوں رینک دہلی زون کے طلبہ نے حاصل کی۔ خاتون امیدواروں میں دہلی زون کی آروہی دیش پاندے نے 280 نمبر حاصل کر کے شاندار مظاہرہ کیا۔ انہیں کامن رینک لسٹ میں 77 ویں رینک حاصل ہوئی۔
Published: undefined
اس سال امتحان کے لیے 1.87 لاکھ سے زیادہ طلبہ نے رجسٹریشن کرایا تھا۔ ان میں سے تقریباً 1.79 لاکھ امیدوار دونوں پیپرس میں شامل ہوئے۔ نتائج کے مطابق مجموعی طور پر 56,880 امیدوار کامیاب قرار پائے جن میں 10,107 طالبات بھی شامل ہیں۔ آئی آئی ٹی روڑکی کے ڈائریکٹر پروفیسر کمل کشور پنت نے کامیاب طلباء کو مبارکباد دی اور انہیں جے او ایس اے اے 2026 کونسلنگ کے عمل میں حصہ لینے کا مشورہ دیا۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined