قومی خبریں

امت شاہ کے ’شاہین باغ‘ والے بیان پر جے ڈی یو نائب صدر کا جوابی حملہ

دہلی کے بابر پور میں وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک جلسہ عام کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ای وی ایم کا بٹن اتنے غصے کے ساتھ دبانا کہ بٹن یہاں بابر پور میں دبے اور کرنٹ شاہین باغ میں لگے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دہلی میں 8 فروری کو ووٹنگ ہونی ہے۔ اس سے پہلے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور ان کی پارٹی کے لیڈر شہریت قانون، این آر سی اور این پی آر کے ایشو پر عوام کو بانٹ کر انتخاب جیتنے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ اُدھر بی جے پی کی حلیف پارٹی کے لیڈر ہی اس ایشو پر بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر جوابی حملہ کر رہے ہیں۔ اتوار کے روز وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعہ دہلی کے بابر پور میں دیئے گئے بیان پر بہار میں بی جے پی کی ساتھی پارٹی جے ڈی یو کے نائب صدر پرشانت کشور نے جوابی حملہ کیا ہے۔

Published: undefined

پرشانت کشور نے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ ’’8 فروری کو دہلی میں ای وی ایم کا بٹن تو پیار سے ہی دبے گا۔ زور کا جھٹکا دھیرے سے لگنا چاہیے تاکہ آپسی بھائی چارہ اور خیر سگالی خطرے میں نہ پڑے۔‘‘ جے ڈی یو نائب صدر نے مزید لکھا کہ ’’انصاف، آزادی، یکسانیت اور بھائی چارہ۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ دہلی کے بابر پور میں اتوار کو وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک جلسہ عام کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ای وی ایم کا بٹن اتنے غصے کے ساتھ دبانا کے بٹن یہاں بابر پور میں دبے اور کرنٹ شاہین باغ میں لگے۔ امت شاہ اتنے پر ہی خاموش نہیں ہوئے، آگے انھوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ سی اے اے کی مخالفت کرنے والے لیڈروں نے دہلی میں فساد کروائے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کا کام کیا ہے۔ امت شاہ کے اسی بیان پر پرشانت کشور نے جوابی حملہ کیا ہے۔

Published: undefined

ایسا پہلی بار نہیں ہے جب بی جے پی کی حلیف جماعت کے نائب صدر پرشانت کشور نے اس ایشو پر مودی حکومت اور ان کے وزراء پر نشانہ سادھا ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی بار پرشانت کشور سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کے ایشو پر نشانہ سادھ چکے ہیں۔ وہ کھل کر اس ایشو پر مرکز کی مودی حکومت کی مخالفت کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined