قومی خبریں

جونپور: پولیس کی پٹائی سے ایک شخص کی حراست میں موت، 4 اہلکار معطل

اتر پردیش کے ضلع جونپور کے بخشا تھانہ میں چوری کے معاملے میں حراست میں لئے گئے ایک شخص کی مشتہ حالات میں موت ہو گئی

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب 

جونپور: اتر پردیش کے ضلع جونپور کے بخشا تھانہ میں چوری کے معاملے میں حراست میں لئے گئے ایک شخص کی مشتہ حالات میں موت ہو گئی۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راج کرن نیر نے بتایا کہ تھانہ انچارج سمیت چار پولیس اہلکار کو فوری اثر سے معطل کر کے جانچ کا حکم دیاگ یا ہے۔ لوگوں کے اشتعال کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی وجوہات سے بخشا تھانے میں بھی بھاری مقدار میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق ضلع میں بخشا تھانہ علاقے کے چک مرزاپور گاوں باشندہ کشن یادو کی جمعرات کی رات پولیس حراست میں موت ہو گئی۔آج علی الصبح بخشا تھانہ کے پولیس اہلکار ضلع اسپتال کے ایمرجنسی میں لے کر پہنچے۔ ڈاکٹر کے مردہ قرار دیتے ہوئےلاش کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

Published: undefined

اہل خانہ کا الزام ہے کہ پولیس اسے جمعرات کی شام ساڑھے پانچ بجے حراست میں لے کر تھانے گئی تھی۔ رات میں پٹائی سے اس کی موت ہوگئی۔ واردات کی جانکاری آج صبح جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تو آناََفاناََ پولیس فورس کی تعیناتی کے ساتھ ہی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی۔

Published: undefined

لوگوں نے جونپور۔پریاگ راج شاہراہ پر ابراہیم آباد گاوں کے نزدیک اہل خانہ کے ساتھ جام لگا کر آمدورفت بند کردیا۔ آمدورفت بند ہونے کے ساتھ ہی دور تک گاڑیوں کی قطالگ گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined