قومی خبریں

آزادانہ نقل وحرکت کی اجازت نہیں دی گئی تو کام معطل کریں گے: وادی کےبجلی ملازمین

‘ہم نہیں چاہتے ہیں کہ عوام پریشانی میں مبتلا ہوجائے، ہم کام کرنا چاہتے ہیں، عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت ملازمین کو موومنٹ پاسز فراہم کرے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

وادی کشمیر میں محکمہ بجلی کے ملازمین نے موومنٹ پاسز فراہم نہ کئے جانے کی صورت میں اپنا کام معطل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ محکمہ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر تعینات جموں وکشمیر پولیس کے اہلکار محکمہ ملازمین کو مارتے پیٹے ہیں جس کی وجہ سے ان کا کام کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔

Published: undefined

جموں وکشمیر الیکٹریکل ایمپلائز یونین کے صدر محمد مقبول نجار نے ہفتہ کے روز یہاں یونین کے دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت نے محکمہ بجلی کے صرف دس فیصد ملازمین کو موومنٹ پاسز فراہم کئے ہیں جس کی وجہ سے ملازمین کو گونا گوں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے لئے کام کرنا اسی طرح مشکل بنایا گیا تو ہم اپنا کام معطل کریں گے۔

Published: undefined

یونین صدر نے کہا: 'کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ حالات میں بجلی ملازمین کا کردار اتنا ہی اہم ہے جتنا میڈیکل اسٹاف اور دیگر ایمرجنسی خدمات سے وابستہ ملازمین کا ہے۔ ہسپتال اور قرنطینہ مراکز بجلی سے ہی چلتے ہیں۔ بجلی کی ضرورت اتنی ہے جتنی ایک انسان کو ہوا اور پانی کی ضرورت ہے'۔

Published: undefined

انہوں نے کہا: 'لیکن بدقسمتی سے لگاتار ہمارے ملازمین کو سڑکوں پر پیٹا جارہا ہے۔ پولیس، محکمہ بجلی کے ملازمین کے شناختی کارڈ خاطر میں نہیں لارہی ہے۔ اسلام آباد (اننت ناگ) میں ہمارے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کو پیٹا گیا۔ اس سے قبل خیام سری نگر میں ہمارے عملے کے اراکین کو پیٹا گیا۔ مجھے اور میرے ایک ساتھی کو ٹٹو گرائونڈ کے نزدیک اتنا پیٹا گیا کہ میرا موبائل فون پر ٹوٹ گیا'۔

Published: undefined

موصوف نے کہا کہ ہم بار بار پولیس سے کہتے ہیں کہ ہم محکمہ بجلی کے ملازمین ہیں اور اپنی ڈیوٹی پر جارہے ہیں لیکن پولیس سننے کو تیار نہیں ہے۔ حکومت نے بھی محکمہ بجلی کے صرف دس فیصد ملازمین کو موومنٹ پاسز فراہم کئے ہیں۔ بقول ان کے حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے۔ نجار نے کہا کہ اگر ہمارے لئے کام کرنا اسی طرح مشکل بنایا گیا تو ہم اپنا کام معطل کریں گے۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا: 'ہم نہیں چاہتے ہیں کہ عوام پریشانی میں مبتلا ہوجائے۔ ہم کام کرنا چاہتے ہیں۔ عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ ہم حکومت سے گذارش کرتے ہیں کہ ملازمین کو موومنٹ پاسز فراہم کئے جائیں یا ان کے شناختی کارڈ کرفیو پاسز تصور کئے جائیں تاکہ ملازمین اپنا کام جاری رکھ سکیں۔ اگر کوئی کوتائی برتی گئی تو ہم عید کے بعد ایک پروگرام جاری کریں گے اور نتائج کی ذمہ دار حکومت ہوگی'۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined