قومی خبریں

جموں و کشمیر: راجوری میں ایل او سی پر گولہ باری، ایک فوجی حولدار شہید، دوسرا زخمی

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ضلع راجوری میں ایل او سی پر نوشہرہ سیکٹر میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری کی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کے نتیجے میں ایک فوجی حوالدار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ضلع راجوری میں ایل او سی پر نوشہرہ سیکٹر میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری کی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ گولہ باری کے نتیجے میں ایک حوالدار سمیت دو فوجی جوان زخمی ہوگئے جن میں سے بعد ازاں فوجی حوالدار زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا فوجی جوان فوجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے باوجود بھی جموں و کشمیر کے سرحدوں پر طرفین کے درمیان ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔

Published: undefined

جموں و کشمیر کی سرحدوں پر طرفین کے درمیان گزشتہ تین برسوں کے دوران زائد از ساڑھے آٹھ ہزار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ وزارت امور داخلہ نے جموں کے ایک کارکن کی طرف سے دائر ایک آر ٹی آئی کے جواب میں انکشاف کیا ہے کہ یکم جنوری 2018 سے سال رواں کے ماہ جولائی تک جموں و کشمیر میں سرحدوں پر پاکستان نے 8 ہزار 5 سو 71 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined