قومی خبریں

جموں و کشمیر: اننت ناگ میں تصادم، سیکورٹی فورسز نے ایک کمین گاہ کو کیا تباہ، ملی ٹینٹوں کی تلاش جاری

جنوبی ضلع اننت ناگ کے ساگام کوکر ناگ علاقے میں تصادم کی جگہ سیکورٹی فورسز نے ایک کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے

کشمیر تصادم، علامتی تصویر یو این آئی
کشمیر تصادم، علامتی تصویر یو این آئی 

سری نگر: جنوبی ضلع اننت ناگ کے ساگام کوکر ناگ علاقے میں تصادم کی جگہ سیکورٹی فورسز نے ایک کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Published: undefined

بتادیں کہ اتوار اعلیٰ الصبح ساگام کوکر ناگ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے وسیع العریض جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ساگام کوکر ناگ میں جنگجووں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے اتوار اعلیٰ الصبح علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہاکہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران کافی دیر تک دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔

Published: undefined

ان کے مطابق پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف کی اضافی کمک کو طلب کرکے علاقے کو پوری طرح سے محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستے سیل کئے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے تصادم کی جگہ ملی ٹینٹوں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ گولیوں کا تبادلہ تھم گیا ہے اور ملی ٹینٹوں کی تلاش ہنوز جاری ہے۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی فائرنگ کے بعد علاقے میں خاموشی چھا گئی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن کا دائرہ وسیع کیا۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined