قومی خبریں

اب چھیڑ دیا کاشی۔متھراکا مسئلہ : جمعیتہ نے بھی سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

ایودھیا تنازعہ کے بعد اب مسلم کمیونٹی کے لوگوں کے ذہنوں میں اپنی عبادت گاہوں کے سلسلے میں خوف پیدا ہوگا، جس سے ملک کا سیکولر معاشرہ تباہ ہو جائے گا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

کاشی۔متھرا جیسے تنازعات پر ایک ہندو پجاری تنظیم کی طرف سے سپریم کورٹ میں متعلقہ قانون کو چیلنج کیئے جانے کے بعد ایک مسلم تنظیم نے بھی اس میں مداخلت کی عرضی دائر کی ہے۔

Published: undefined

جمعیتہ علماء ہند نے وکیل اعجاز مقبول کے ذریعے عرضی دائر کرکے ہندو پجاریوں کی عرضی کی مخالفت کی ہے۔ جمعیت کی برائے دعوی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت ہندو پجاریوں کی تنظیم’وشوبھدر پجاری پروہت مہاسنگھ‘ کی درخواست پر نوٹس جاری نہ کریں۔

Published: undefined

جمعیتہ کا خیال ہے کہ ہندو پجاری تنظیم کی درخواست پر نوٹس جاری کرنے سے غلط پیغام جائے گا۔ خاص طور سے ایودھیا تنازعہ کے بعد اب مسلم کمیونٹی کے لوگوں کے ذہنوں میں اپنی عبادت گاہوں کے سلسلے میں خوف پیدا ہوگا، جس سے ملک کا سیکولر معاشرہ تباہ ہو جائے گا۔ جمعیتہ نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ اسے متعلقہ معاملے میں فریق بنایا جائے۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ وشوبھدر پجاری پروہت مہا سنگھ نے پوجاستھل (خصوصی التزام) ایکٹ، 1991 کی آئینی قانونی حیثیت کو سپریم کورٹ میں گزشتہ جمعہ کو چیلنج کیا۔ یہ مرکزی قانون 18 ستمبر، 1991 کو منظور کیا گیا تھا۔ یہ قانون کہتا ہے کہ 15 اگست 1947 کو ملک کی آزادی کے وقت مذہبی مقامات کی جو شکل تھی، اسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا تاہم، ایودھیا تنازعہ کو اس سے باہر رکھا گیا تھا، کیونکہ اس پر قانونی تنازعہ پہلے سے چل رہا تھا۔

Published: undefined

درخواست گزار نے کاشی وشوناتھ اور متھرا مندر تنازعہ کو لے کر قانونی عمل دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس ایکٹ کو کبھی چیلنج نہیں کیا گیااور نہ ہی کسی عدالت نے عدالتی طریقے سے اس پر غور کیا۔ ایودھیا تنازع پر فیصلے میں بھی سپریم کورٹ کی آئین پبینچ نے اس پر صرف تبصرہ کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع