قومی خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے شروع کی 30 ’اسکل ڈیولپمنٹ کورس‘، طلبہ اور ملازمت کے متلاشی نوجوانوں کے لیے بہترین موقع

عملی تجربے اور صنعت سے وابستہ تربیت کے ذریعے جامعہ ملیہ اسلامیہ ملک میں ایک ہنرمند اور خود کفیل نوجوان نسل تیار کرنے کی سمت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ، تصویر ٹوئٹر @jmiu_official
جامعہ ملیہ اسلامیہ، تصویر ٹوئٹر @jmiu_official 

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے نوجوانوں کو روزگار اور انٹرپرینیورشپ کے لیے تیار کرنے کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ یونیورسٹی کے سنٹر فار انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ (سی آئی ای) نے کئی شعبوں میں مہارت پر مبنی شارٹ ٹرم کورسز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کورسز کا مقصد طلبہ، ملازمت کی تلاش کر رہے نوجوانوں اور ورکنگ پروفیشنلز کو عملی تربیت دے کر انہیں خود کفیل بنانا ہے۔ کفایتی فیس، ماہرین کی رہنمائی اور آن لائن-آف لائن دونوں ذرائع سے پڑھائی جیسی سہولیات اسے خاص بناتی ہیں۔ ان کورسز کے لیے رجسٹریشن 13 اپریل 2026 سے شروع ہوگی۔

Published: undefined

جامعہ کے سنٹر فار انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ (سی آئی ای) نے 30 سے زائد ایسے کورس شروع کیے ہیں جو براہ راست صنعت کی ضروریات سے منسلک ہیں۔ ان پروگراموں میں نوجوانوں کو صرف تھیوری نہیں بلکہ پریکٹیکل ٹریننگ بھی دی جائے گی۔ ساتھ ہی کورس کی فیس کو کفایتی رکھا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ان کورسز میں ڈیجیٹل اسکلس پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ طلبہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ڈیٹا سائنس، پائتھن، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، مشین لرننگ اور سائبر سیکورٹی جیسے جدید موضوعات سیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایکسل اور یو آئی/یو ایکس جیسی اسکلس بھی شامل ہیں، جن کی آج کی جاب مارکیٹ میں کافی مانگ ہے۔

Published: undefined

صرف ٹیکنالوجی ہی نہیں، بلکہ گرافک ڈیزائننگ اور آڈیو ویڈیو ایڈیٹنگ جیسے کریٹیو کورس بھی دستیاب ہیں۔ جبکہ آٹو کیڈ، کمپیوٹر ہارڈویئر، نیٹورکنگ اور الیکٹریشن جیسے تکنیکی کورس بھی شروع کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی موبائل ریپئرنگ، بیکری، سلائی-کڑھائی اور بیوٹیشن جیسے کورس بھی نوجوانوں کو خود روزگاری کے لیے تیار کریں گے۔ اس پہل میں خواتین اور نوجوانوں کو خصوصی ترجیح دی گئی ہے۔ ان کورسز کے ذریعے انہیں خود کفیل بننے اور اپنا کام شروع کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

Published: undefined

جامعہ کا یہ اقدام ’اسکل انڈیا‘ اور ’آتم نربھر بھارت‘ جیسے مشنوں کے عین مطابق ہے۔ اس کا مقصد نوجوانوں کی روزگار حاصل کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا، اسٹارٹ اپ کلچر کو فروغ دینا اور فری لانسنگ و چھوٹے کاروبار شروع کرنے میں مدد کرنا ہے۔ جامعہ کا لائیولی ہڈ بزنس انکیوبیٹر (ایل بی آئی) اس پہل کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔ یہاں 20 سے زیادہ سرٹیفکیٹ کورس چلائے جا رہے ہیں، جو ڈیجیٹل اسکلس اور صنعت کاری کو بڑھانے پر مرکوز ہیں۔

Published: undefined

مذکورہ کورسز کے لیے طلبہ، ملازمت کی تلاش میں مصروف نوجوان، ورکنگ پروفیشنل اور صنعت کار بننے کے خواہش مند افراد درخواست دے سکتے ہیں۔

  • رجسٹریشن کا آغاز: 13 اپریل 2026
    آخری تاریخ: 20 اپریل 2026

  • کلاسز کا آغاز: 15 مئی 2026 (متوقع)

جامعہ کا یہ اقدام نوجوانوں کو نئی مہارتیں سکھا کر انہیں ملازمت اور کاروبار دونوں کے لیے تیار کرے گا۔ عملی تجربے اور صنعت سے وابستہ تربیت کے ذریعے جامعہ ملیہ اسلامیہ ملک میں ایک ہنرمند اور خود کفیل نوجوان نسل تیار کرنے کی سمت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined