قومی خبریں

حیدرآباد میں شدید بارش، متاثرہ علاقوں میں جماعت اسلامی راحتی کام میں مشغول

متاثرہ علاقوں میں ذمہ داران جماعت اسلامی اور ایس آئی او کے نوجوان بلا لحاظ مذہب وملت متاثرین کی امداد کا کام انجام دے رہے ہیں۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر @JIHHyderabad
تصویر بشکریہ ٹوئٹر @JIHHyderabad 

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں 13 اکتوبر کو رات و دن میں ہوئی طوفانی بارش کی وجہ سے شہر کا بڑا حصہ متاثر ہوا ہے۔ نشیبی علاقوں کے علاوہ دیگر کئی محلوں کے مکانات میں کئی فٹ پانی داخل ہو چکا ہے۔ گزشتہ رات سے لوگ چھتوں پر قیام کر رہے ہیں۔ کئی علاقوں میں گاڑیاں پانی کے بہاؤ کی وجہ سے لا پتہ ہوگئی ہیں۔

Published: undefined

مصیبت کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی ہند شہر حیدرآباد کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں بشمول ٹولی چوکی ندیم کالونی، گولکنڈہ، الجبیل کالونی، چندرائن گٹہ، ہاشم آباد شاہین نگر، رائل کالونی بالا پور، یاقوت پورہ، ملک پیٹ، سکندرآباد، بہادرپورہ، فلک نما، خلوت، نامپلی،لنگم پلی، پٹن چیرو، عنبر پیٹ میں بڑے پیمانے پر راحت کا کام انجام دیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

ان علاقوں میں ذمہ داران جماعت اسلامی اور ایس آئی او کے نوجوان بلا لحاظ مذہب وملت متاثرین کی امداد کا کام انجا م دے رہے ہیں۔ ناظم شہر حافظ محمد ارشاد الدین نے شہر کے سکریٹری جناب محمد منیر الدین اور جناب احمد جنید سبحانی کے ہمراہ نئے شہر میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ مرزا محمداعظم علی بیگ سٹی سکریٹری نے پرانے شہر کے علاقوں کا دورہ کیا اور جماعت اسلامی ہند کی جانب سے کیے جارہے راحت کے کاموں کا جائزہ لیا‘۔

Published: undefined

اُنہوں نے متاثرین کی امداد کے لئے حکومت کو بھی متوجہ کیا۔ جماعت کی جانب سے مختلف علاقوں میں غذائی پیکٹس‘ پینے کا صاف پانی اور ایمرجنسی کٹس تقسیم کی گئیں۔ اس کے علاوہ ٹولی چوکی‘ ندیم کالونی اور دیگر شدید متاثرہ علاقوں میں کشتیوں کے ذریعہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔چونکہ بہت بڑے پیمانے پر لوگ متاثر ہوئے ہیں اور فی الفور ان تک راحت پہنچانا بے حد ضروری ہے۔ عامتہ المسلمین سے ریلیف ورک میں تعاون کی درخواست ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے موبائل نمبر 8712313740 یا جماعت اسلامی شہر حیدرآباد کے مقامی دفاتر پر ربط کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined