قومی خبریں

جماعت اسلامی ہند نے کی تیستا سیتلواڈ کی گرفتاری کی مذمت

جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر سلیم انجینئر نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ انسانی حقوق کے کارکن مظلوم اور ستائے ہوئے لوگوں کے حقوق کے دفاع کے لیے کام کرتے ہیں۔

تیستا سیتلواڈ، تصویر آئی اے این ایس
تیستا سیتلواڈ، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند (جے آئی ایچ) نے انسانی حقوق کی کارکن تیستا سیتلواڈ کی گجرات پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر سلیم انجینئر نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ انسانی حقوق کے کارکن مظلوم اور ستائے ہوئے لوگوں کے حقوق کے دفاع کے لیے کام کرتے ہیں۔ تیستا سیتلواڈ اور ان کی این جی او - سٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس (سی جے پی) نے 2002 میں گجرات میں مسلم مخالف فسادات کے متاثرین کو قانونی مدد فراہم کی۔ یہ ان کے کام کی وجہ سے فساد متاثرین کی ایک بڑی تعداد کو انصاف ملا اور ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔

Published: undefined

تیستا سیتلواڈ کی این جی او کی کوششوں کی وجہ سے اس وقت کی مرکزی حکومت کو بڑی تعداد میں لوگوں کو مالی معاوضہ ادا کرنے پر مجبور کیا جو دہلی میں 1984 کے فسادات کے سکھ متاثرین کو دیئے گئے معاوضے کے برابر تھا۔

Published: undefined

ایسی خاتون کو محض اس لیے نشانہ بنانا کہ اس کی سرگرمیوں سے سیاست اور حکومت کے چند لوگوں کو کچھ پریشانیاں ہو سکتی ہیں، اس سے نہ صرف ملک کے جمہوری نظام کو خطرہ لاحق ہوگا بلکہ اس سے انسانی حقوق کی تنظیموں اور افرادی قوت بھی کمزور ہوگی۔ غیر سرکاری تنظیم یا کارکنان حکومت اور انتظامیہ کے مخالف یا دشمن نہیں ہوتے ہیں بلکہ ان کا کام لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں حکومت کی مدد کرنا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined