قومی خبریں

پارلیمنٹ میں 'غدر 2' کی نمائش! جے رام رمیش نے کہا- ’خود ساختہ وشواگرو نے ہندوستانی جمہوریت کو ’مضحکہ خیز تھیٹر‘ میں تبدیل کر دیا!‘

'غدر 2' کی نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں نمائش کی خبروں پر کانگریس نے کہا ’’ہندوستانی سیاست کو تماشہ میں تبدیل کرنے کے بعد اب ’خود ساختہ وشواگورو‘ ہندوستانی جمہوریت کو تھیٹر میں تبدیل کر رہے ہیں‘‘

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

نئی دہلی: سنی دیول کی فلم ’غدر 2‘ کی نمائش پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں کئے جانے پر کانگریس نے مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کی اداکاری والی فلم 'غدر 2' کی نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں نمائش کی خبروں پر کانگریس نے کہا ’’ہندوستانی سیاست کو تماشہ میں تبدیل کرنے کے بعد اب ’خود ساختہ وشواگورو‘ ہندوستانی جمہوریت کو مضحکہ خیز تھیٹر میں تبدیل کر رہے ہیں!‘‘

Published: undefined

کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے ایک ٹوئٹ میں کہا ’’نئے ہندوستان میں سیاست کو تماشہ میں تبدیل کرنے کے بعد خود ساختہ وشوا گرو اب ہندوستانی جمہوریت کو مضحکہ خیز تھیٹر میں بدل رہے ہیں، وہ بھی نئی پارلیمنٹ میں!‘‘

انہوں نے کہا کہ فلم میں مرکزی کردار میں ایک بی جے پی ایم پی ہیں جو بینک آف بڑودہ کو 56 کروڑ روپے کے واجبات ادا کرنے میں ناکام رہے، جس نے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں اپنی کارروائی واپس لے لی۔

Published: undefined

راجیہ سبھا ایم پی رمیش نے ایک خبر کو منسلک کرتے ہوئے کہا، "پارلیمنٹ میں غیر حاضری کا ایک قابل ذکر ریکارڈ رکھنے والا رکن پارلیمنٹ۔ ہماری جمہوریت ہر گزرتے دن کے ساتھ جس گہرائی میں ڈوب رہی ہے وہ شرمناک ہے۔‘‘

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بہتر کاروبار کر رہی غدر 2 کی 25 اگست سے نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں نمائش کی جا رہی ہے۔ فلم کی پارلیمنٹ ہاؤس میمں نمائش گزشتہ روز صبح 11 بجے شروع ہوئی اور یہ 3 دن تک جاری رہے گی۔ نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں لوک سبھا ممبران کے لیے ہر روز پانچ شو ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ