قومی خبریں

ٹرمپ کے مودی سے دوستی اور روسی تیل پر دعوے، جے رام رمیش کا طنز- اب ’ہاؤڈی مودی‘ کیا کہیں گے؟

ڈونلڈ ٹرمپ کے مودی سے دوستی اور روسی تیل پر دعووں پر کانگریس کے جے رام رمیش نے طنز کیا کہ ٹرمپ اپنے بڑھا چڑھا کر دئے گئے بیانات دہرا رہے ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ اب ’ہاؤڈی مودی‘ کیا کہیں گے؟

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش / آئی اے این ایس</p></div>

جے رام رمیش / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اپنے مبالغہ آمیز دعووں کی فہرست طویل کرتے جا رہے ہیں، ساتھ انہوں نے وزیر اعظم مودی کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا۔

جے رام رمیش نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھا کہ ’’ٹرمپ ٹریکر آج صبح 59 پر پہنچ گیا ہے‘‘، یعنی ٹرمپ کے آپریشن سندور کو رکوانے کا دعویٰ کرنے کی تعداد اب 59 ہو گئی ہے۔ جے رام رمیش اس معاملہ پر لگاتار آواز اٹھاتے ہیں اور وزیر اعظم مودی پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ ٹرمپ کے بیان کی تردید کرنے کی جرأت نہیں کر پاتے۔

Published: undefined

اپنی پوسٹ میں رمیش نے بتایا کہ ٹرمپ نے ایک ہی گفتگو میں تین بڑے دعوے کیے ہیں، پہلا، یہ کہ انہوں نے صرف 24 گھنٹوں میں ’آپریشن سندور‘ ختم کروا دیا تھا۔ دوسرا، کہ ہندوستان نے روس سے تیل خریدنا بڑی حد تک بند کر دیا ہے۔ اور تیسرا، کہ وہ اکثر وزیراعظم نریندر مودی سے بات کرتے ہیں، جو چاہتے ہیں کہ وہ جلد ہندوستان کا دورہ کریں۔ جے رام رمیش نے ان بیانات کے آخر میں طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا، ’’اب ’ہاؤڈی مودی‘ اس سب پر کیا کہیں گے؟‘‘

خیال رہے کہ ’ہاؤڈی مودی‘ کا فقرہ 2019 میں امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں ہونے والی مشہور تقریب ’ہاؤڈی، مودی!‘ کی طرف اشارہ ہے، جس میں ٹرمپ اور نریندر مودی نے ایک ساتھ شرکت کی تھی۔ ’ہاؤڈی مودی‘ دراصل امریکی انگریزی کا غیر رسمی جملہ ہے، جس کا مطلب ہے ’ہیلو مودی‘‘ یا ’کیسے ہو مودی؟‘ اُس تقریب میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی تعریف کی تھی اور اسے امریکہ و ہندوستان کی ’دوستی کی علامت‘ قرار دیا گیا تھا۔

Published: undefined

جے رام رمیش نے اسی جملے کو طنز کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ ٹرمپ آج بھی مودی سے قربت جتانے کی سیاست کر رہے ہیں، جبکہ مودی اس پر خاموش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ٹرمپ کے مطابق ہندوستان نے روس سے تیل خریدنا بند کر دیا ہے تو یہ بات درست نہیں، کیونکہ حالیہ اعداد و شمار اس کے برعکس ہیں۔ رمیش نے کہا کہ ٹرمپ اکثر ایسے دعوے کرتے ہیں جو حقیقت پر مبنی نہیں ہوتے لیکن انہیں اپنے اثر و رسوخ کا مظاہرہ کرنے کے لیے بار بار دہراتے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ایک روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وہ اگلے سال ہندوستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔ ان کے مطابق، ’’وزیراعظم نریندر مودی ایک عظیم شخصیت ہیں۔ ہم اکثر بات کرتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ میں ہندوستان آؤں۔‘‘

ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ ہندوستان نے روس سے تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined