قومی خبریں

جئے رام رمیش کا امت شاہ پر شدید حملہ، جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازش کا الزام کیا عائد

جئے رام رمیش نے کہا کہ ٹی ڈی پی اور جے ڈی (یو) کو خفیہ سیاسی ہتھکنڈوں اور اپنی سیاسی حیثیت کو سازش کے تحت کمزور کیے جانے کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>جئے رام رمیش / آئی اے این ایس</p></div>

جئے رام رمیش / آئی اے این ایس

 

کانگریس جنرل سکریٹری اور سینئر لیڈر جئے رام رمیش نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ ہندوستانی جمہوریت کو ایک نئی پستی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں جئے رام رمیش نے کہا کہ موجودہ وزیر داخلہ اس عظیم عہدے کی وقعت کو مجروح کر رہے ہیں جسے کبھی سردار ولبھ بھائی پٹیل جیسی شخصیت نے سنبھالا تھا۔

Published: undefined

جئے رام رمیش نے دعویٰ کیا کہ وزیر داخلہ نے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے 20 اراکین پارلیمنٹ کو غیر قانونی طریقے سے توڑنے اور انہیں ایک ایسی سیاسی پارٹی میں ضم کرنے کی سازش رچی ہے جس کے بارے میں عوام شاید ہی کچھ جانتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ’نیشنلسٹ سٹیزنز پارٹی آف انڈیا‘ نامی یہ سیاسی پارٹی بظاہر رجسٹرڈ تو ہے، لیکن اسے باضابطہ سیاسی شناخت حاصل نہیں ہے۔ اس کا قیام بھی محض 3 سال قبل عمل میں آیا تھا۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر کے مطابق اس مبینہ انضمام کے بعد یہ پارٹی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی دوسری سب سے بڑی پارٹی بن سکتی ہے، حتیٰ کہ تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) اور جنتا دل (یونائیٹڈ) جیسی پرانی اور تجربہ کار اتحادی پارٹیوں سے بھی آگے نکل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی پی اور جے ڈی (یو) کو ایسے خفیہ سیاسی ہتھکنڈوں اور اپنی سیاسی حیثیت کو اس انداز میں کمزور کیے جانے کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔

Published: undefined

جئے رام رمیش نے الزام لگایا کہ یہ غیر معمولی سیاسی قدم دراصل لوک سبھا میں این ڈی اے کے لیے دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کی ایک بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ ان کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ پارلیمنٹ میں برتری حاصل کرنے کے لیے سیاسی پارٹیوں اور منتخب نمائندوں کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تک امت شاہ وزارت داخلہ کے منصب پر فائز رہیں گے شائستگی، جمہوری روایات، آئینی اقدار اور اصولوں کے تئیں وابستگی مسلسل کمزور ہوتی رہے گی۔ کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ ملک کے جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے بجائے انہیں کمزور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جو جمہوریت کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined