قومی خبریں

جے رام رمیش کا پیوش گوئل پر حملہ، ہند-امریکہ تجارتی معاہدے پر کسانوں کو گمراہ کرنے کا الزام

کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے ہند-امریکہ امریکہ تجارتی معاہدے کے معاملے پر وزیر تجارت پیوش گوئل کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے مفادات کو نظر انداز کر کے ملک کو گمراہ کر رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش /&nbsp;&nbsp;INCIndia@</p></div>

جے رام رمیش /  INCIndia@

 

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے امریکی ہند تجارتی معاہدے کے اثرات کو لے کر مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک خبر کا لنک شیئر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وزیر تجارت مسلسل اور دانستہ طور پر ملک کو گمراہ کر رہے ہیں، جبکہ اس معاہدے سے مختلف ریاستوں کے لاکھوں کسانوں کی روزی روٹی متاثر ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

جے رام رمیش نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر تجارت بار بار یہ تاثر دے رہے ہیں کہ امریکی معاہدے سے کسانوں کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر کپاس کے کاشتکار اس فیصلے سے براہ راست متاثر ہوں گے اور ان کی معاشی حالت مزید کمزور ہو سکتی ہے۔

جے رام رمیش نے پوسٹ میں ’دی ہندو‘ کے جس خبر کا لنک شیئر کیا ہے اس میں بتایا گیا کہ وزیر تجارت پیوش گوئل نے کہا تھا کہ اگر ہندوستان امریکہ سے خام کپاس خرید کر یہاں اس کی پروسیسنگ کرے اور تیار کپڑا دوبارہ امریکہ برآمد کرے تو ہندوستان کو بھی بنگلہ دیش کی طرح زیرو جوابی ٹیرف کی سہولت مل سکتی ہے۔ اس بیان کے بعد مختلف کسان تنظیموں نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

Published: undefined

خبر کے مطابق سنیوکت کسان مورچہ اور دیگر تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ سے خام کپاس زیرو ٹیرف پر درآمد کی گئی تو اس سے گھریلو بازار میں قیمتیں گر سکتی ہیں اور کپاس اگانے والے کسان شدید بحران کا شکار ہو جائیں گے۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی کم از کم امدادی قیمت کسانوں کی لاگت کے مطابق نہیں ہے اور ایسے میں سستی درآمدات سے مقامی پیداوار متاثر ہوگی۔

جے رام رمیش نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرے اور ایسے کسی بھی تجارتی قدم سے گریز کرے جس سے دیہی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت معاہدے کی اصل شرائط عوام کے سامنے صاف طور پر پیش نہیں کر رہی اور کسانوں کو حقیقت سے دور رکھا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined