
فائل تصویر آئی اے این ایس
سابق نائب صدر جگدیپ دھنکڑ کی طبیعت کل یعنی 11 نومبر کی صبح اچانک خراب ہوگئی۔ وہ صبح کی چہل قدمی کے دوران گر گئے اور اس کے بعد انہیں دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کرایا گیا۔ ذرائع کے مطابق 75 سالہ دھنکڑ کو اسپتال کے کارڈیو نیورو سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے جہاں کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر ان کا معائنہ اور علاج کر رہے ہیں۔
یہ پتہ لگا کہ بدھ کی صبح چہل قدمی کرتے ہوئے جگدیپ دھنکڑ اچانک گر گئے اور کئی منٹ تک بے ہوش رہے۔ اس کے سیکورٹی اہلکار اسے پی سی آر گاڑی میں گھر لے گئے۔ انسٹی ٹیوٹ آف لیور اینڈ بلیری سائنسز (آئ ایل بی ایس) اور ایمس کے ڈاکٹر سندیپ سیٹھ کی ایک طبی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا اور ضروری طبی امداد فراہم کی۔
ابتدائی طبی امداد ملنے کے باوجود ان کی صحت کے حوالے سے خدشات برقرار ہیں۔ نتیجتاً انہیں ایمبولینس کے ذریعہ ایمس دہلی لے جایا گیا۔ انہیں اسپتال کے کارڈیو نیورو سینٹر میں داخل کرایا گیا ۔ اس وقت وہ کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی میں طبی جانچ اور علاج سے گزر رہے ہیں۔ ان کی صحت کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔جگدیپ دھنکڑ اگست 2022 میں ہندوستان کے 14 ویں نائب صدر بنے، انہوں نے جولائی 2025 میں اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔