قومی خبریں

جے شنکر کی کواڈ ممالک کی چوتھی میٹنگ میں شرکت

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جاپان، آسٹریلیا اور امریکہ کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ جمعہ کو میلبورن میں کواڈ ممالک کی چوتھی میٹنگ میں شرکت کی، جس میں ہند-بحرالکاہل خطے پر توجہ مرکوز کی گئی

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

میلبورن/نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جاپان، آسٹریلیا اور امریکہ کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ جمعہ کو میلبورن میں کواڈ ممالک کی چوتھی میٹنگ میں شرکت کی، جس میں ہند-بحرالکاہل خطے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

Published: undefined

کواڈ ممالک کے وزرائے خارجہ کے چوتھے اجلاس سے پہلے ڈاکٹر جے شنکر، آسٹریلیا کے وزیر خارجہ مارس پینے، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور جاپانی وزیر خارجہ یوشیماسا حیاشی نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن سے ملاقات کی۔

Published: undefined

پینے نے ٹویٹ کیا’چوتھی کواڈ وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے لیے ہندوستان، جاپان اور امریکہ کی میزبانی کے لیے پرجوش ہوں۔ ہم ایک محفوظ اور خوشحال ہند-بحرالکاہل خطے کے لیے ایک مثبت اور پرجوش ایجنڈے کے ساتھ لبرل جمہوریتوں کا ایک اہم نیٹ ورک ہیں۔‘

Published: undefined

اس ملاقات میں گزشتہ سال فروری میں منعقدہ ورچوئل میٹنگ میں ہونے والی گفتگو کو آگے بڑھایا جائے گا۔ اس میں وہ ایک آزاد، کھلے اور جامع ہند-بحرالکاہل خطے کے اپنے مشترکہ وژن کے پیش نظر علاقائی اسٹریٹجک امور پر خیالات کا تبادلہ کریں گے۔اس میں تمام وزرائے خارجہ کووڈ وبا، سپلائی چین، اہم ٹیکنالوجیز، موسمیاتی تبدیلی، بنیادی ڈھانچے جیسے عصری چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کواڈ تعاون کا جائزہ لیں گے اور 2021 کے دو سربراہی اجلاسوں میں رہنماؤں کے اعلان کردہ مثبت اور تعمیری ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined