قومی خبریں

غیر ملکی وفد کے بجائے اپوزیشن کے اراکین کو وادی کشمیر بھیجنا مناسب ہوتا: مایاوتی

حکومت کے فیصلہ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کو کہا کہ غیر ملکی اراکین پارلیمنٹ کے بجائے اپوزیشن کے لیڈروں کو وادی میں جانے کی اجازت دینا بہتر ہوتا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد یوروپی پونین کے اراکین پارلیمان کے ایک وفد کو وادی کے دورے کی اجازت دینے کے مرکز کے فیصلے پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے منگل کو کہا کہ غیر ملکی اراکین پارلیمنٹ کے بجائے اپوزیشن کے لیڈروں کو وادی میں جانے کی اجازت دینا بہتر ہوتا۔

Published: undefined

مایاوتی نے ٹوئٹ میں لکھا’’ آئین کی دفعہ 370 کو ختم کرنے کے بعد وہاں کے موجودہ حالات کے جائزہ کے لئے یوروپی یونین کے اراکین پارلیمان کو جموں۔کشمیر بھیجنے سے پہلے بھارت سرکار اگر اپنے ملک خاص کر اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ کو وہاں جانے کی اجازت دیتی تو یہ زیادہ بہتر ہوتا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ 31 اکتوبر سے جموں۔کشمیر کو یونین ٹریٹری بنا دیا گیا جائےگا۔ یوروپی یونین کےاراکین پارلیمنٹ کے ایک وفد نے حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور این ایس اے اجیت ڈوبھال سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی تھی۔ نریندر مودی نے ملاقات کے دوران دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

Published: undefined

یوروپی یونین کے اراکین پارلیمنٹ کے وفد میں پولینڈ،فرانس، برطانیہ،اٹلی، جرمنی، چیکوسلواکیہ، بلجیم،اسپین اور سلواک کے اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں۔کشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد پہلی بار ہندوستان نے کسی بیرونی وفد کو کشمیر جانے کی اجازت دے رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined