قومی خبریں

ٹی ڈی پی کے رکن راجیہ سبھا کے دفتر میں تیسرے دن بھی آئی ٹی کے چھاپے

آندھرا پردیش کے وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈو کے قریبی رفیق و تلگودیشم کے رکن راجیہ سبھا سی ایم رمیش کے دفتر میں تیسرے دن بھی آئی ٹی کے چھاپے مارے گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ساگر سوسائٹی روڈ نمبر 2 بنجاراہلز میں واقع سی ایم رمیش کے دفتر میں آئی ٹی کے افسروں نے دستاویزات کی مکمل جانچ کی۔ آئی ٹی کے افسروں نے سی ایم رمیش کے بھائی اور ان کے برادر نسبتی کے مکانات کی بھی تلاشی لی۔

Published: undefined

بعض دستاویزات کی جانچ کی۔ سی ایم رمیش کے مکانات، دفاتر پر چھاپوں کی کارروائی کا جمعہ کو آغاز ہوا تھا جس میں بڑے پیمانہ پر دستاویزات کی ضبطی کی اطلاع ہے۔ حیدرآباد سمیت رمیش کے آبائی ضلع کڑپہ میں بھی یہ تلاشی مہم چلائی گئی تھی۔ اسی دوران سی ایم رمیش نے کہا کہ انہوں نے کوئی بھی غلط کام نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخاصمت کرتے ہوئے ان کو دھمکانے کیلئے یہ کارروائی کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا حکمران جماعت تلگودیشم نے ان چھاپوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ریاست سے مرکز کی ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائی تھی جس پر رمیش کو نشانہ بناتے ہوئے یہ کارروائی کی گئی۔ پارٹی نے واضح کیا کہ اسٹیل پلانٹ کے قیام کا مطالبہ مرکز سے کیا گیا تھا جس کے سبب آئی ٹی کے یہ چھاپے مارے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined