قومی خبریں

امریکہ میں جاکر ’اب کی بار ٹرمپ سرکار‘ کہنا نامناسب: ششی تھرور

ششی تھرور نے ایک نجی اسکول کے ایک پروگرام کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت میں ایک سوال کےجواب میں کہا کہ کسی بھی غیر ملکی لیڈر کے انتخابی مہم میں کسی دیگر ملک کے لیڈر کا شامل ہونا مناسب نہیں ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اندور: کیرلہ کے تھیروونتاپورم سے لوک سبھا کے رکن پارلیمان اور کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے وزیراعظم مودی کا امریکہ میں جاکر ’اب کی بار ٹرمپ سرکار‘ کہنا نامناسب قرار دیا ہے۔

Published: 03 Oct 2019, 6:52 PM IST

ششی تھرور نے آج یہا ں ایک نجی اسکول کے ایک پروگرام کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت میں ایک سوال کےجواب میں کہا کہ کسی بھی غیر ملکی لیڈر کے انتخابی مہم میں کسی دیگر ملک کے لیڈر کا شامل ہونا مناسب نہیں ہے۔

Published: 03 Oct 2019, 6:52 PM IST

انہوں نےکہا کہ کل ہمارے ملک کے انتخابات کے دوران آکر کوئی غیر ملکی لیڈر کسی سیاسی پارٹی کےلئے مہم چلائے تب بھی یہ نامناسب ہی ہوگا۔

Published: 03 Oct 2019, 6:52 PM IST

سابق سفارت کار ششی تھرور نے کہا کہ کسی بھی ملک کےانتخابات اس ملک کا داخلی موضوع ہے۔ کسی بھی ملک کی جمہوریت اس ملک کی شہریوں سے مل کر بنتی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ ہفتہ امریکہ میں اپنے ’ہاڈی مودی‘ پروگرام کے دوران اسٹیج سے ’’اب کی بار ٹرمپ سرکار‘ کا نعرہ دیا تھا۔

Published: 03 Oct 2019, 6:52 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Oct 2019, 6:52 PM IST