قومی خبریں

وکلاء کی ہڑتال روکنے کے لئے اصول و ضوابط وضع کرنے کی تجویز ہے: بی سی آئی

بار کونسل آف انڈیا (بی سی آئی) وکلاء کی ہڑتال اور عدالتوں کے بائیکاٹ کو روکنے کے لئے اصول و ضوابط وضع کرنے کی تجویز کر رہی ہے

بار کونسل آف انڈیا
بار کونسل آف انڈیا 

نئی دہلی: بار کونسل آف انڈیا (بی سی آئی) وکلاء کی ہڑتال اور عدالتوں کے بائیکاٹ کو روکنے کے لئے اصول و ضوابط وضع کرنے کی تجویز کر رہی ہے۔ بی سی آئی کے چیئرمین سینئر ایڈوکیٹ منن کمار مشرا نے یہ اطلاع جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ایم آر شاہ کی ڈویژن بنچ کو دی۔

Published: undefined

منن کمار مشرا نے بتایا کہ اس سلسلے میں تمام بار کونسلوں کے ساتھ ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ڈویژن بنچ وکلا کی ہڑتال اور عدالتوں کے بائیکاٹ سے متعلق ازخود نوٹس لئے گئے معاملے کی سماعت کر رہی تھی۔

Published: undefined

مشرا نے کہا کہ بی سی آئی کی ایک میٹنگ تمام بار کونسلوں کے ساتھ منعقد ہوئی ہے۔ ہم ایسے وکلاء کے خلاف کارروائی کے لئے اصول و ضوابط بنا رہے ہیں جو کسی مناسب سبب کے بغیر ہڑتال کرتے ہیں اور عدالتوں کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔ بی سی آئی کے اس موقف کے بعد ڈویژن بنچ نے یہ کہتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی کہ بی سی آئی خود معاملے کو نمٹا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined