فائل تصویر آئی اے این ایس
جگدیپ دھنکھڑ نے کل یعنی21 جولائی کو نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے صحت کی وجوہات بتا کر استعفیٰ دے دیا ہے۔ اب اجیت پوار دھڑے کے رہنام پرفل پٹیل نے اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ استعفیٰ کی وجہ کے سوال پر، انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ ان کے ڈاکٹر یا دیگر نے انہیں کچھ ہدایات دی ہوں۔ کسی شخص کی صحت کے بارے میں کچھ کہنا درست نہیں اور اس کے ساتھ کسی اور وجہ کو جوڑنا بھی درست نہیں۔
Published: undefined
پرفل پٹیل نے کہا، "یہ ایک بڑے تعجب اور صدمہ کی بات ہے کہ جگدیپ دھنکھر نے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ صبح ایوان میں آئے اور بہت خوش مزاجی میں، انہوں نے سب کا مبارکباد قبول کی اور ایوان کی کارروائی چلائی۔ اس کے بعد شام کو یہ خبر ملنا ایک بڑا سرپرائز ہے۔"
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا، ''میرے ان سے ذاتی تعلقات رہے ہیں۔ میں انہیں 1989 سے جانتا ہوں۔ اس عہدے کے لیے انھوں نے جو بھی تجربہ اور علم دیا وہ بہت اہم تھا۔ نائب صدر کا انتخاب انتخابات کے ذریعہ کیا جاتا ہے اور سبھی لوگو ں نے انہیں اس عہدے کے لیے اہل سمجھا۔''
Published: undefined
جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ انہیں بہت قریب سے جانتے ہیں؟ حالیہ دنوں میں انہیں صحت سے متعلق کسی پریشانی کا سامنا تھا جس کی وجہ سے انہیں استعفیٰ دینا پڑا۔ اس سوال پر پرفل پٹیل نے کہا، ''یہ سچ ہے کہ صحت اور دل سے متعلق کچھ مسائل تھے۔ لیکن آج وہ بہت صحت مند اور اچھے موڈ میں نظر آ رہے تھے۔ میں نے کبھی نہیں سوچا کہ وہ استعفیٰ دے دیں گے۔ میں ان سے وقتاً فوقتاً ملتا رہتا تھا، اس لیے میں نے ایسا کہیں نہیں دیکھا۔
Published: undefined
جب پرفل پٹیل سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے صحت کی وجہ سے استعفیٰ نہیں دیا ہے، کیا دھنکھڑ کے استعفیٰ کی کوئی اور وجہ ہے؟ اس سوال پر انہوں نے کہا کہ میں ایسا نہیں کہہ رہا، میں کہہ رہا ہوں کہ آج وہ ایوان میں آئے اور ان کی صحت اچھی لگ رہی تھی، آج پورے ملک اور دنیا نے دیکھا کہ وہ ایوان میں آئے لیکن ممکن ہے کہ ان کے ڈاکٹر یا دیگر لوگوں نے انہیں کوئی ہدایات دی ہوں۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined