قومی خبریں

آج واضح ہو گیا کہ کشمیر میں حالات معمول پر نہیں ہیں: راہل

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے سری نگر ہوائی اڈے سے لوٹائے جانے کے بعد ہفتہ کے روز یہاں کہا کہ اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ جموں و کشمیر میں حالات معمول پر نہیں ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے سری نگر ہوائی اڈے سے لوٹائے جانے کے بعد ہفتہ کے روز یہاں کہا کہ اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ جموں و کشمیر میں حالات معمول پر نہیں ہیں۔

راہل گاندھی نے وادی کشمیر کے حالات کا جائزہ لینے گئے سیاستدانوں کے وفود کو سری نگر ہوائی اڈے سے واپس لوٹائے جانے کے بعد یہاں پہنچنے پر صحافیوں کو بتایاکہ ’’کچھ دنوں قبل مجھے جموں و کشمیر کے دورے کے لئے گورنر نے مدعو کیا تھا، میں نے دعوت قبول کر لی تھی۔ ہم وہاں کے لوگوں کے جذبات جاننا چاہتے تھے، لیکن ہمیں ہوائی اڈے سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ہمارے ساتھ گئے میڈیا کے ساتھ دھکا مکی کی گئی۔ یہ واضح ہے کہ جموں و کشمیر میں حالات معمول پرنہیں ہیں‘‘۔

Published: 24 Aug 2019, 9:10 PM IST

اپوزیشن لیڈروں کے ساتھ سری نگر گئے کانگریس کے سینئر لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی غلام نبی آزاد نے صحافیوں کو بتایاکہ ’’ہمیں شہر میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی، لیکن جموں و کشمیر کی حالت انتہائی خراب ہے۔ ہمارے جہاز میں موجود کشمیری مسافروں سے جو کہانیاں سنی اسے سن کر ایک پتھر بھی رو پڑے گا‘‘۔

Published: 24 Aug 2019, 9:10 PM IST

کانگریس کے ان لیڈروں کے ساتھ اپوزیشن جماعتوں کا 12 رکنی وفد بھی گیا تھا۔ وفد میں کانگریس کے سینئر لیڈر آنند شرما اور کے سی وینو گوپال، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر سیتا رام یچوری، لوک تانترک جنتا دل کے شرد یادو، ڈی ایم کے کے لیڈر تروچي شیوا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر ماجد مینن، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے لیڈر ڈی راجہ، ترنمول کانگریس دنیش ترویدی اور راشٹریہ جنتا دل کے ترجمان منوج جھا بھی تھے۔

Published: 24 Aug 2019, 9:10 PM IST

گورنر ستیہ پال ملک کی راہل گاندھی کو زمینی حالات کا جائزہ لینے کے لئے وادی کشمیر کے دورے کی دعوت دیئے جانے کے بعد اپوزیشن لیڈروں کا یہ دورہ ہوا۔

Published: 24 Aug 2019, 9:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Aug 2019, 9:10 PM IST