قومی خبریں

ایشا امبانی اور آنند پیرامل جڑواں بچوں کے بن گئے والدین

امبانی خاندان نے ایک بیان میں کہا کہ 19 نومبر 2022 کو ایشا امبانی نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے، انہوں نے دونوں بچوں کا نام بھی رکھ دیا ہے، لڑکے کا نام کرشنا اور لڑکی کا نام آدیا رکھا گیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی:ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائرکٹر مکیش امبانی اور نیتا امبانی کی بیٹی ایشا امبانی نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے، جڑواں بچوں میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے، امبانی خاندان نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ 19 نومبر 2022 کو ایشا امبانی نے اپنے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے، امبانی خاندانی نے دونوں بچوں کا نام بھی رکھ دیا ہے بیان کے مطابق لڑکے کا نام کرشنا اور لڑکی کا نام آدیا رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

امبانی اور پیرامل خاندان نے ملک کے عوام سے دونوں بچوں کو ایشا اور آنند پیرامل کے لئے نیک خواہشات کی اپیل کی ہے۔ نئی فیملی اپنی زندگی کے انتہائی اہم مرحلہ میں ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ایشا امبانی نے آنند پیرامل کے ساتھ 12 دسمبر 2018 کو ممبئی میں شادی کی۔ ان کی شادی کو اب بھی ہندوستان کی سب سے بڑی شادی سمجھی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئی ماں اور بچے صحت مند ہیں اور اچھی صحت کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اور خاندان اگلی نسل کو خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوش ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ