قومی خبریں

کیا بینکوں کا کروڑوں غبن کرنے والا سنجے شیرپوریا وزیر اعظم کا قریبی ہے؟

جموں و کشمیر جیسی حساس یونین ٹیریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے سنجے شیرپوریا سے تعلقات ہیں اور اس سے لیفٹیننٹ گورنر نے 25 لاکھ کا قرض لیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کانگریس نے کہا ہے کہ بینکوں کا ساڑھے تین سو کروڑ روپے کا غبن کرنے والے سنجے شیرپوریا وزیر اعظم نریندر مودی کے نام کا استعمال کرتے ہیں لیکن حیرت کی بات ہے کہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ہے۔

Published: undefined

پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ اس شخص کے پاس چار درجن سے زیادہ شیل کمپنیاں ہیں اور وہ نریندر  مودی اور ملک کے بڑے بڑے ناموں کا استعمال کرتا ہے۔ ان بڑے لوگوں کو پیسے بھی دیتا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، "جموں و کشمیر جیسی حساس یونین ٹیریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے سنجے شیرپوریا سے تعلقات ہیں اور اس سے لیفٹیننٹ گورنر نے 25 لاکھ کا قرض لیا ہے۔ یہ وہی شیرپوریا ہیں جن کی کمپنی دیوالیہ ہو چکی ہے اور انہوں نے وزیر اعظم کا نام استعمال کر تے ہوئے ایس بی آئی سے 350 کروڑ کا لون لیا ہے۔ جن کی 52 شیل کمپنیوں کے ساتھ تقریباً 225 جعلی ای میلز پائے گئے ہیں۔ یہی نہیں جناب مودی جی پر کتاب بھی لکھ چکے ہیں لیکن مودی جی کو کچھ پتہ نہیں۔

Published: undefined

ترجمان نے کہا کہ اس شیرپوریا نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک کتاب بھی لکھی ہے اور وہ ان کا نام پوری طرح استعمال کرتے ہیں لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ مسٹر مودی کو اس کا کوئی علم نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined