قومی خبریں

توہین آمیز بیان بازی: ارنب گوسوامی کے خلاف مہاراشٹر اسمبلی میں تحریک مراعات شکنی کی تجویز پیش

وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور شرد پوار کے خلاف توہین آمیز زبان کا استعمال کرنے والے ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ارنب گوسوامی کے خلاف مہاراشٹر اسمبلی میں تحریک مراعات شکنی کی تجویز پیش کی گئی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: وزیر داخلہ انیل دیش مکھ سے لے کر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے تک سب کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ارنب گوسوامی کے خلاف شیوسینا نے اسمبلی میں تحریک مراعات شکنی کی تجویز پیش کی ہے جس کے بعد ارنب کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ شیوسینا کے ایم ایل اے پرتاپ سارنائک نے ارنب گوسوامی کے خلاف یہ تحریک پیش کی ہے جس نے ریاستی حکومت کو مستقل تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اگر یہ تجویز منظور ہوجاتی ہے تو ارنب کے خلاف ایوان میں کارروائی کی جاسکتی ہے۔

Published: undefined

اسمبلی میں پرتاپ سرنائک نے کہا کہ جس طرح سے ریپبلک ٹی وی کے ارنب گوسوامی نے شرد پوار، وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے خلاف بہت سے پروگراموں میں نامناسب زبان کا استعمال کیا ہے، میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔ آزاد میڈیا کے نام پر انہوں نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، شرد پوار اور دیگر کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ لہذا میں مطالبہ کرتا ہوں کہ ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے، اسپیکر نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ اس کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

پرتاپ سارنائک نے یہ بھی کہا کہ ارنب خود سوچتے ہیں کہ وہ ایک جج ہیں اور جس طرح کی زبان وہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور شرد پوار کے خلاف الفاظ استعمال کرتے ہیں، لہذا اس کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے، ہم ایسے صحافیوں کے خلاف بھی کارروائی کر سکتے ہیں جنہوں نے وزارء کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔ اگر وزیر اعظم کے خلاف کوئی ایسی زبان استعمال کرے تو اس کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے تو پھر چیف منسٹر معاملے میں کارروائی کیوں نہیں کی جاسکتی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس کے بعد سے ریاستی حکومت کے خلاف جارحانہ رویہ رکھنے والے اور وزیر داخلہ انیل دیشمکھ سے لے کر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے تک سب کو تنقید کا نشانہ بنایا اور مہاراشٹرا حکومت، وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور شیوسینا پر مستقل تنقید کی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کو چیلنج کرنے کے لئے غلط زبان کا بھی استعمال کیا۔

Published: undefined

ادھر، کچھ دن پہلے شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ اروند ساونت نے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ سے بھی ارنب گوسوامی کے خلاف کارروائی کرنے کو کہا تھا۔ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کیس پر صحافی ارنب گوسوامی بار بار شیوسینا اور مہاراشٹرا حکومت کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ اروند ساونت نے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ سے ملاقات کی تھی اور ارنب گوسوامی کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ چینل عوام کے منتخب نمائندوں کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔ محکمہ پولیس کی بھی وقتاً فوقتاً توہین کی جاتی رہی ہے۔ اروند ساونت نے کہا تھا کہ محکمہ پولیس کی ساکھ کو داغدار کردیا گیا ہے۔

Published: undefined

ارنب گوسوامی نے ریاست کے وزیر اعلی کو ایک زبان میں دھمکی دی ہے۔ اس کی باڈی لینگویج انتہائی اشتعال انگیز اور پریشان کن تھی۔ یہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی کی نہیں بلکہ پورے مہاراشٹرا کی توہین ہے۔ لہذا، مہاراشٹر کے عوام ارنب گوسوامی اور اس کے نیوز چینل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined