قومی خبریں

ہندوستان میں اقلیتی طبقہ محفوظ ہے اور رہے گا: راج ناتھ

راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو کرارا جواب دیتے ہوئے آج کہا کہ وہ تقسیم کے بعد وہاں گئے لوگوں کا استحصال کررہا ہے جبکہ ہندوستان میں اقلیتی طبقہ محفوظ تھا اور رہے گا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سلسلے میں بے وجہ کا راگ الاپنے والے پاکستان کو کرارا جواب دیتے ہوئے آج کہا کہ وہ تقسیم کے بعد وہاں گئے لوگوں کا استحصال کر رہا ہے جبکہ ہندوستان میں اقلیتی طبقہ محفوظ تھا، ہے اور آگے بھی رہےگا۔ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو نصیحت بھی کی ہے کہ اسے اپنے گریباں میں جھانکنا چاہیے اور اپنے یہاں ہونے والے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کا بھی نوٹس لینا چاہیے۔

Published: undefined

اتوار کی صبح سلسلے وار ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا، ’’جس پاکستان میں سارے اقلیتی طبقے اپنے تحفظ کے لئے فکر مند رہتے ہیں، اس کے منہ سے انسانی حقوق کی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔ دفعہ 370 ختم کرنے کے ہندوستان کے فیصلے کو وہ ہضم نہیں کر پا رہا ہے اور اس نے اقوام متحدہ کو بھی گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا، ’’ہندوستان میں سبھی مذہب کے لوگ پرامن طریقےسے ایک دوسرے سے مل جل کر رہ رہے ہیں، یہ بات پاکستان کو راس نہیں آتی۔ اقلیتی طبقہ بھی یہاں خود کو محفوظ محسوس کرتا ہے۔ اقلیتی طبقہ یہاں ہمیشہ محفوظ تھا، ہے اور آگے بھی رہےگا۔‘‘

Published: undefined

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان میں لمبے وقت سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ جو لوگ تقسیم کے بعد پاکستان گئے انہیں آج بھی وہاں پر مہاجر کہہ کر بے عزت کیا جاتا ہے۔ جبکہ ہندوستان میں سبھی لوگوں کا احترام ہوتا ہے اور وہ خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ پاکستان میں سندھی، سکھ، بلوچی اور دیگر اقلیتی طبقوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، یہ بات آج دنیا سے چھپی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو پاکستان اقوامی متحدہ میں انسانی حقوق کی بات اٹھا رہا ہے وہ خود اپنے ملک کے اندر جھانک کر دیکھے۔

Published: undefined

انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ ’’ہمارے پڑوسی کو دہشت گردی کی اپنی پالیسی چھوڑ دینی چاہیے ورنہ تو ایک دن اسے مجبوراً چھوڑنی پڑے گی، کیونکہ اگر اس کی پالیسیاں نہیں بدلیں تو اس کے ٹکڑے ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں اقوام متحدہ میں جموں و کشمیر میں مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا تھا۔ ہندوستان نے اسے کورا جھوٹ قرار دیتے ہوئے پاکستان کو دہشت گردی کا گڑھ بتایا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined