قومی خبریں

ہندوستان کا افغانستان کو تحفہ، ’کوویکسین‘ کی پانچ لاکھ خوراکیں روانہ

وزارت خارجہ نے بیان میں بتایا گیا ہے کہ"حکومت ہند نے افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے کا عہد کیا ہے جس میں اناج، کووڈ ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں اور زندگی بچانے والی ضروری ادویات شامل ہیں۔"

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @MEAIndia
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @MEAIndia 

نئی دہلی: ہندوستان نے ہفتہ کو افغانستان کو کووڈ۔19 کی ’کوویکسین‘ کی 500,000 خوراکیں بھیجیں اور آنے والے ہفتوں میں 500,000 خوراکوں کی مزید کھیپ بھیجی جائیں گی۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ ویکسین کی خوراکیں کابل کے اندرا گاندھی اسپتال کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

Published: undefined

اس سے قبل 11 دسمبر کو ہندوستان نے عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کے ذریعہ 1.6 میٹرک ٹن زندگی بچانے والی ادویات پر مشتمل انسانی امداد کی پہلی کھیپ افغانستان بھیجی تھی۔ یہ ادویات دہلی سے واپسی کام ائر کی پرواز کے ذریعہ بھیجی گئیں اور انہیں کابل کے اندرا گاندھی چلڈرن اسپتال کے حوالے کیا گیا۔

Published: undefined

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ "آنے والے ہفتوں میں ہم گندم کی فراہمی اور بقیہ طبی امداد کا کام شروع کریں گے۔ اس سلسلے میں ہم نقل و حمل کے طریقوں کو حتمی شکل دینے کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور دیگر کے ساتھ رابطے میں ہیں"

Published: undefined

وزارت خارجہ نے بیان میں بتایا گیا ہے کہ"حکومت ہند نے افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے کا عہد کیا ہے جس میں اناج، کووڈ ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں اور زندگی بچانے والی ضروری ادویات شامل ہیں۔"

Published: undefined

ہندوستان پاکستان کے راستے سڑک کے ذریعہ افغانستان کو انسانی امداد کے طور پر 50,000 میٹرک ٹن گندم فراہم کر رہا ہے۔ تاہم، نئی دہلی اور اسلام آباد کے ساتھ نقل و حمل کے طریقوں پر سمجھوتہ نہ ہونے کی وجہ سے گندم کی کھیپ واگہہ بارڈر پر پھنسی ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined