قومی خبریں

یوکرین کی راجدھانی کیف میں ہندوستانی طالب علم گولی لگنے سے زخمی: مرکزی وزیر وی کے سنگھ

جنرل وی کے سنگھ ان چار وزرا میں سے ایک ہیں جنہیں جنگ زدہ یوکرین سے ہندوستانیوں کے انخلا کی نگرانی کے لئے یوکرین کے ہمسایہ ممالک میں خصوصی ایلچی کے طور پر بھیجا گیا ہے

علامتی تصویر / سوشل میڈیا
علامتی تصویر / سوشل میڈیا 

نئی دہلی: مرکزی وزیر وی کے سنگھ کے مطابق یوکرین کی راجدھانی کیف میں ایک ہندوستانی طالب علم مبینہ طور پر زخمی ہو گیا ہے۔ خبررساں ایجنسی اے این آئی نے وی کے سنگھ کے حوالہ سے بتایا کہ طالب علم کیف سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہا تھا، تبھی وہاں ہو رہی گولی باری میں وہ زخمی ہو گیا۔

Published: undefined

مرکزی وزیر وی کے سنگھ نے بتایا کہ زخمی ہونے کے بعد طالب علم کو واپس شہر میں لے جایا گیا، جہاں اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال طالب علم کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

جنرل سنگھ نے کہا، "ہندوستانی سفارت خانے نے پہلے ہی ترجیحی بنیادوں پر واضح کر دیا تھا کہ سب کو کیف سے نکل جانا چاہیے۔ جنگ کی صورت میں بندوق کی گولی کسی کے مذہب اور قومیت کو نہیں دیکھتی۔’‘

Published: undefined

جنرل وی کے سنگھ نے کہا، ’’ہم نے رپورٹ سنی ہے کہ کیف چھوڑنے والے ایک طالب علم کو گولی مار دی گئی ہے۔ اسے واپس کیف لے جایا گیا ہے۔ یہ سب دوران جنگ ہو رہا ہے۔‘‘ خیال رہے کہ جنرل وی کے سنگھ ان چار وزرا میں سے ایک ہیں جنہیں جنگ زدہ یوکرین سے ہندوستانیوں کے انخلا کی نگرانی کے لئے یوکرین کے ہمسایہ ممالک میں خصوصی ایلچی کے طور پر بھیجا گیا ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل کے ایک واقعے میں خارکیف میں گولہ باری سے ایک ہندوستانی طالب علم ہلاک ہو گیا تھا۔ مہلوک کی شناخت نوین شیکھرپا گیانا گودر کے طور پر ہوئی تھی جوکہ خارکیف نیشنل میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے چوتھے سال کا طالب علم تھا۔ نوین اس وقت اچانک روسی راکٹ کی زد میں آ گیا تھا جب وہ کھانا خریدنے کے لیے باہر نکلا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined