قومی خبریں

آبنائے ہرمز سے گزر کر ممبئی پہنچا ہندوستانی جہاز ’گرین آشا‘، 15400 ٹن ایل پی جی ہے موجود

جواہرلال نہرو پورٹ اتھارٹی (جے این پی اے) نے ایل پی جی سے لدے جہاز ’گرین آشا‘ کا آج استقبال کیا۔ اس جہاز نے بی پی سی ایل-آئی او سی ایل کے ذریعہ آپریٹ جے این پی اے کے لیکوئڈ برتھ پر لنگر ڈالا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>گرین آشا، ویڈیو گریب</p></div>

گرین آشا، ویڈیو گریب

 

مشرق وسطیٰ میں 2 ہفتوں کی جنگ بندی نے حالات کچھ بہتر کر دیے ہیں، لیکن لبنان پر اسرائیلی حملہ نے ایران کو ناراض کر دیا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ آبنائے ہرمز ایک بار پھر مشکل گزرگاہ بن گیا ہے۔ حالانکہ کئی ممالک کے ایندھن سے بھرے ہوئے جہاز وہاں سے گزرے ہیں۔ گزشتہ دنوں ہندوستانی جہاز ’گرین آشا‘ بھی آبنائے ہرمز سے گزرا تھا، جو آج ہندوستان پہنچ گیا۔ یہ جہاز آبنائے ہرمز پار کر نوی ممبئی واقع جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی (جے این پی اے) پہنچا، جس سے انتظامیہ نے راحت کی سانس لی۔ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے بعد جے این پی اے پہنچنے والا یہ پہلا جہاز ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق جے این پی اے نے ایل پی جی سے لدے ’گرین آشا‘ کا آج پُرزور انداز میں استقبال کیا۔ اس جہاز نے بی پی سی ایل-آئی او سی ایل کے ذریعہ آپریٹ جے این پی اے کے لیکوئڈ برتھ پر لنگر ڈال دیا ہے۔ اس جہاز پر تقریباً 15400 ٹن ایل پی جی موجود ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جہاز پر لدے مال کے ساتھ ساتھ پائلٹ ٹیم کے سبھی اراکین بھی محفوظ ہیں۔ اب اس جہاز سے دھیرے دھیرے مال کو اَنلوڈ کیا جائے گا اور پھر آگے کا عمل شروع ہوگا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل-امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد اب تک 8 ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر ہندوستان پہنچ چکے ہیں۔ گرین آشا سے قبل گرین سانوی تقریباً 47 ہزار ٹن ایل پی جی لے کر 7 اپریل کو ہندوستان پہنچا تھا۔ پائن گیس، جگ وسنت، ایم ٹی شیوالک اور ایم ٹی نندا دیوی بھی ایل پی جی لے کر ہندوستان پہنچ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ خام تیل لے کر ہندوستانی جہاز جگ لاڈکی 18 مارچ کو ہندوستان پہنچا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined