قومی خبریں

ریلوے پر بھی مندی کی مار! اگست مہینہ کے دران آمدنی میں 12 ہزار کروڑ روپے کی کمی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریلوے نے اگست تک مسافر خدمات سے آمدنی میں 9.65 فیصد کے اضافے کا ہدف رکھا تھا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ صرف 4.56 فیصد اضافہ ہی درج کر پائی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ملک کی بگڑتی معیشت کے درمیان ہندوستان میں لوگ کسی بھی سیکٹر سے اچھی خبر سننے کے لیے ترس گئے ہیں۔ خستہ حال معیشت سے پریشان مودی حکومت کے لیے ریلوے سیکٹر سے بھی بری خبر آ گئی ہے۔ اگست کے مہینہ میں ریلوے کی آمدنی 12 ہزار کروڑ روپے گھٹ گئی ہے۔ ریلوے کی رواں مالی سال میں اپریل اور اگست کے مہینے کے دوران ٹکٹ بکنگ، ڈھلائی اور دیگر مختلف مدوں سے آمدنی گزشتہ سال کی یکساں مدت کے مقابلے میں 12 ہزار کروڑ روپے کم رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے 5 مہینے میں ریلوے اپنے کسی بھی ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

Published: 01 Oct 2019, 12:10 PM IST

رپورٹ کے مطابق ریلوےکی آمدنی میں 11852.91 کروڑ روپے کی گروٹ درج کی گئی ہے اور اس میں ملازمین کی تنخواہ و پنشن خرچ کو جوڑا بھی نہیں گیا ہے۔ اگر انھیں جوڑ دیا جائے تو ریلوے کی آمدنی میں کمی مزید خستہ حالی کی طرف اشارہ کرے گی۔

Published: 01 Oct 2019, 12:10 PM IST

ریلوے کی آمدنی اور اہداف سے متعلق جو رپورٹ سامنے آئی ہے اس کے مطابق ریلوے نے اگست تک مسافر خدمات سے آمدنی میں 9.65 فیصد کے اضافہ کا نشانہ رکھا تھا، لیکن وہ صرف 4.56 فیصد اضافہ درج کر پائی۔ اسی طرح ڈھلائی میں 12.22 فیصد اضافہ کا ہدف تھا جو کہ محض 2.80 فیصد ہی رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال کے آخر تک ریلوے کی آمدنی 30 ہزار کروڑ روپے تک کم رہ سکتی ہے۔ وہیں ریلوے افسران نے آمدنی میں کمی کا مکمل ڈاٹا دینے سے انکار کر دیا ہے۔

Published: 01 Oct 2019, 12:10 PM IST

ریلوے کے ایک ترجمان نے میڈیا سے کہا کہ اس طرح کی بات سامنے آئی ہے کہ ہماری آمدنی کم رہی ہے، اس سلسلے میں ہم غور کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہم صلاحیت بڑھائیں گے، کفایت کریں گے۔ اس سمت میں کام کیا جا رہا ہے۔‘‘

Published: 01 Oct 2019, 12:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 Oct 2019, 12:10 PM IST