
اترپردیش اے ٹی ایس نے آگرہ میں بڑی کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یوپی اے ٹی ایس نے ایک جوان کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لیے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت آدرش کمارعرف لکی کے طور پر کی گئی ہے جو ہندوستانی بحریہ میں لانس نائک کے طور پر کیرالہ میں تعینات ہے۔ اے ٹی ایس نے اسے 10 مارچ 2026 کو گرفتار کیا اورعدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
Published: undefined
اے ٹی ایس کے مطابق انہیں مسلسل اطلاعات مل رہی رہی تھیں کہ ایک شخص پاکستان میں مقیم آئی ایس آئی ایجنٹ کے ساتھ رابطے میں ہے اور ہندوستان سے متعلق حساس معلومات کا اشتراک کر رہا ہے۔ اس معلومات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اے ٹی ایس نے جال بچھایا اور الیکٹرانک اور فزیکل سرویلنس کا استعمال کرکے قومی سلامتی میں نقب زنی کرنے والے کو پکڑنے کے لیے تحقیقات شروع کی۔ تفتیش کے دوران آگرہ کے رہائشی آدرش کمارعرف لکی کا نام سامنے آیا۔
Published: undefined
سرویلنس میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزم ہندوستانی بحریہ میں لانس نائک کے عہدے پرساؤتھ نیول کمانڈ، کوچی، کیرالہ میں تعینات تھا۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ وہ پاکستان میں مقیم ایجنٹوں سے رابطے میں تھا اور انہیں حساس معلومات فراہم کر رہا تھا۔
Published: undefined
اے ٹی ایس کی تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پراسٹریٹجک اہمیت کی معلومات شیئر کی تھیں۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے جنگی جہازوں اور دیگرعسکری سرگرمیوں سے متعلق حساس تصاویر اور معلومات پاکستان میں مقیم ایجنٹوں کو بھیجیں۔ اے ٹی ایس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران کئی الیکٹرانک شواہد کا پردہ فاش کیا گیا، جس سے ملزم کی سرگرمیوں پر شبہ گہرایا۔ حکام کے مطابق تفتیش جاری ہے اور ان لوگوں کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے جن سے ملزم کا رابطہ تھا۔
Published: undefined
کافی شواہد حاصل کرنے کے بعد اے ٹی ایس نے آدرش کمارعرف لکی کو 10 مارچ 2026 کو گرفتار کیا تھا۔ اس کی گرفتاری کے بعد اسے قواعد کے مطابق عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے کیس کو سنگین سمجھتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ ملزم کا نام آدرش کمار عرف لکی ہے جس کی عمر 24 سال ہے۔ اس کے والد کا نام بلویر سنگھ ہے، جو گاؤں چتا پور، پوسٹ اور تھانہ کاگارول، ضلع آگرہ کا رہنے والا ہے۔
Published: undefined
’اے بی پی نیوز‘ کے مطابق اے ٹی ایس کے ایک پریس نوٹ کے مطابق ملزم کی سرگرمیاں ملک مخالف پائی گئی ہیں اور پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی کے نیٹ ورک سے اس کے مجرمانہ روابط کے اشارے ملے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے اور ایجنسی پورے نیٹ ورک کی چھان بین کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined