قومی خبریں

ہندوستانی سفارتخانہ نے ویتنام کشتی حادثہ میں ہلاک ہندوستانیوں کی فہرست جاری کی، حادثہ پر راہل گاندھی کا اظہارِ افسوس

ویتنام واقع ہندوستانی سفارتخانہ نے مہلوکین کے ناموں کی جو فہرست جاری کی ہے، اس کے مطابق کشتی پلٹنے سے تمل ناڈو کے 10، آندھرا پردیش کے 3 اور کیرالہ کے 2 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویتنام کشتی حادثہ، ویڈیو گریب</p></div>

ویتنام کشتی حادثہ، ویڈیو گریب

 

ویتنام کے فو کووک جزیرہ کے پاس ہوئے کشتی حادثہ میں 15 ہندوستانی سیاحوں کی موت پر پورے ملک میں غم کا ماحول ہے۔ ہندوستانی سفارتخانہ نے 11 جولائی کو اس سلسلے میں آفیشیل جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 15 مہلوکین میں 13 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق سفارتخانہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سبھی 15 مہلوکین کے ناموں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست کے مطابق کشتی پلٹنے سے تمل ناڈو کے 10، آندھرا پردیش کے 3 اور کیرالہ کے 2 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ہنوئی میں واقع ہندوستانی سفارتخانہ نے ویتنام کے فو کووک جزیرہ کے قریب کشتی پلٹنے کی وجہ سے ہلاک ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ سے اپنی ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔ سفارتخانہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’فو کووک کے قریب ہوئے دردناک کشتی حادثہ میں ہلاک ہونے والے 15 ہندوستانیوں کی فہرست شیئر کرتے ہوئے ہمیں بہت تکلیف ہو رہی ہے۔ یہ فہرست ہمیں ویتنام کے افسران سے ملی ہے۔ ہماری دعائیں مہلوکین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔‘‘ پوسٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’’ہو چی منھ سٹی میں موجود ہندوستانی سفارتخانہ اور قونصلیٹ کسی بھی طرح کی مدد کے لیے ہر وقت موجود ہیں۔‘‘

جاری فہرست کے مطابق مہلوکین کے نام اس طرح ہیں: سنیل کمار (تمل ناڈو)، مروگا پربھو (تمل ناڈو)، سری دھر (تمل ناڈو)، شیخ عبداللہ (تمل ناڈو)، بالاجی (تمل ناڈو)، ونئے کمار (تمل ناڈو)، روی شنکر (تمل ناڈو)، بابو کپوسوامی (تمل ناڈو)، الاگوراجن شیواسوامی (تمل ناڈو)، نالاپیٹا روی تیجا (آندھرا پردیش)، سری دھر مودیام (آندھرا پردیش)، جیہ لکشمی (آندھرا پردیش)، اویکوٹ چیریاں تھامس (کیرالہ)، لوینی تھامس (کیرالہ)۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔