
فائل تصویر آئی اے این ایس
ہندستان نے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان 'مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے' پر محتاط اور متوازن ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندستان اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرنے کے لیے پوری طرح سے پرعزم ہے اور اس سمت میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا مغربی ایشیا کی صورتحال کے بارے میں ہندستان نے کہا ہے کہ وہاں کے واقعات اور حالات پر اس کی گہری نظر ہے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کے روز میڈیا بریفنگ میں اس سلسلے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہندستان مغربی ایشیا کے تنازع کی پیش رفت پر مسلسل قریب سے نظر رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان معاہدے پر انہوں نے کہا، "جہاں تک اس معاہدے کا تعلق ہے، ہم ہندستان کی قومی سلامتی اور علاقائی امن و استحکام دونوں کے نقطہ نظر سے اس کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔‘‘
ہندستان اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرنے کے لیے پوری طرح سے پرعزم ہے اور اس سمت میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔قابلِ ذکر ہے کہ تینوں ممالک نے سات اگست کو ایک سہ فریقی دفاعی معاہدے 'مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے' پر دستخط کیے تھے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔