قومی خبریں

ہندوستان مذہب کے راستے پر چل کر ہی ’وشو گرو‘ بنے گا: موہن بھاگوت

موہن بھاگوت نے کہا کہ ہندوستان میں مختلف زبانوں، فرقوں اور مذاہب کے لوگ رہتے ہیں۔ مختلف ہونے کے باوجود ہم جانتے ہیں کہ ساری تخلیق ایک ہے، اس لیے ہم ہندو ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>موہن بھاگوت، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

موہن بھاگوت، تصویر آئی اے این ایس

 

ممبئی/ ناگپور: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ ہندوستان مذہب کے راستے پر چل کر ہی ’وشو گرو‘ بنے گا اور دنیا کو راستہ دکھائے گا۔ موہن بھاگوت برہان پور میں دھرم سنسکرت سبھا سے خطاب کر رہے تھے۔

Published: undefined

موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ ہندوستان صرف مذہب کے راستے پر چلنے سے ہی وشو گرو بنے گا۔ اگر ہم سب مذہب کی پیروی کرتے رہیں گے، تو آنے والے 20-30 سالوں میں ہندوستان وہ وشو گرو بن جائے گا جو دنیا کو ایک نیا راستہ دکھائے گا،‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ مذہب کا مطلب پوری دنیا کی فلاح و بہبود کا احساس ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہمیں حق کی راہ پر چل کر اپنا فرض ادا کرنا ہے۔ ہندوستان کو سپر پاور نہیں بننا ہے بلکہ دنیا کو مذہب سکھانا ہے۔ ہندوستان میں مختلف زبانوں، فرقوں اور مذاہب کے لوگ رہتے ہیں۔ مختلف ہونے کے باوجود ہم جانتے ہیں کہ ساری تخلیق ایک ہے۔ اس لیے ہم ہندو ہیں۔ ہمیں ایک دوسرے کے لیے باہمی احترام کے ساتھ سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined