اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اپریل کے آخر تک ہندوستان دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا اقوام متحدہ کے محکمہ برائے اقتصادی و سماجی امور (ڈی ای ایس اے) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق رواں ماہ کے آخر تک ہندوستان کی آبادی ایک ارب 42 کروڑ 57 لاکھ 75 ہزار 850 ہونے کی توقع ہے، جس سے وہ دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔
Published: undefined
یہ پیشن گوئی اقوام متحدہ کے تازہ ترین اندازوں اور عالمی آبادی کے تخمینوں پر مبنی ہے اور ہندوستان کی آبادی میں کئی دہائیوں تک اضافہ متوقع ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تولیدی صلاحیت آبادی کے رجحانات کی ٹھوس وجہ ہے۔ ہندوستان کی موجودہ شرح پیدائش (2.0 پیدائش فی عورت) 2.1 کی متبادل حد سے ٹھیک نیچے ہے۔
Published: undefined
بیان کے مطابق، ہندوستان میں کام کرنے کی عمر کے بالغوں کی تعداد میں وسط صدی تک، تعداد اور کل آبادی کے تناسب کے لحاظ سے دونوں میں اضافہ کا امکان ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: بشکریہ محمد تسلیم