قومی خبریں

خوف میں ہندوستان: کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ کے پار، ہلاکتیں 15685

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 18552 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 508953 ہوگئی ہے، 24 گھنٹوں کے دوران اس بیماری سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 384 رہی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا وائرس انفیکشن کے سب سے زیادہ 18552 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد 5.08 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 508953 ہوگئی ہے جس میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 18552 نئے معاملے شامل ہیں۔ تاہم پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس بیماری کی وجہ سے 384 افراد فوت ہوچکے ہیں اگرچہ ایک دن پہلے کے مقابلے میں یہ تعداد 23 کم ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 15685 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب اس بیماری سے نجات پانے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصے میں 10244 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں، جنہیں ملاکر کل 295881 مریضوں کو اسپتال سے چھوٹی دی جاچکی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 197387 فعال معاملے ہیں۔

Published: 27 Jun 2020, 11:30 AM IST

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 5024 درج کئے گئے ہیں اور 175 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 152765 اور مرنے والوں کی تعداد 7106 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 79815 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

Published: 27 Jun 2020, 11:30 AM IST

دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا کی وبا نے قہر برپا کررکھا ہے اور اب یہ انفیکشن اور اموات کے بڑھتے ہوئے اعداد و شمار کے ساتھ ملک میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 77240 ہوگئی جبکہ 3460 نئے معاملے رپورٹ ہوئے۔ اسی عرصے میں 63 مریضوں کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 492 ہوگئی۔ دارالحکومت میں 47091 مریضوں کو انفیکشن سے آززادی ملی ہے، جن کو مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

Published: 27 Jun 2020, 11:30 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Jun 2020, 11:30 AM IST