قومی خبریں

ہندوستان اور چین کے مابین سرحدی کشیدگی کم کرنے پر اتفاق، 5 نکاتی فارمولہ طے

ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے واضح کیا ہے کہ ہندوستان ایل اے سی (حقیقی کنٹرول لائن) پر جاری تناؤ میں مزید اضافہ نہیں چاہتا

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

ماسکو: مشرقی لداخ میں ہندوستان اور چین کے مابین حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) پر فوجی کشیدگی کے درمیان روس، ہندوستان اور چین کے سہ طرفہ پلیٹ فارم ’آر آئی سی‘ کے تحت ان ممالک کے وزرائے خارجہ کی ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور چین نے سرحدی تنازعہ کو کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ نیز، دونوں ممالک کے مابین 5 نکاتی فارمولے پر اتفاق رائے ہوا ہے۔

Published: 11 Sep 2020, 8:40 AM IST

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے یہاں ٹوئٹ کر کے معلومات دی کہ انہوں نے آر آئی سی وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کی جس میں ڈاکٹر جے شنکر کے علاوہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای شامل ہوئے۔ وزیر خارجہ نے شاندار مہمان نوازی کے لئے روس کا شکریہ ادا کیا اور ہندوستان کے آر آئی سی کی صدارت سنبھالنے کی بھی معلومات دی۔

Published: 11 Sep 2020, 8:40 AM IST

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے یہ واضح کیا ہے کہ ہندوستان حقیقی کنٹرول لائن پر جاری تناؤ میں اضافہ نہیں چاہتا اور چین کے تئیں ہندوستان کی پالیسی میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ادھر چینی وزارت خارجہ کی طرف سے بھی بیان دیا گیا ہے کہ دو پڑوسی مالک ہونے کے ناطہ سرحد پر چین اور ہندوستان کے مابین کچھ نااتفاقیاں ہیں لیکن یہ فطرتی ہیں۔ ضروری بات یہ ہے ان نااتفاقیوں کو دور کرنے کے لئے مثبت نظریہ اختیار کیا جائے۔

Published: 11 Sep 2020, 8:40 AM IST

بعد میں روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ میٹنگ میں روس چین اور ہندوستان کے مابین سہ طرفہ تعاون اور بین الاقوامی اور علاقائی اہمیت کے امور پر احترام، دوستی اور اعتماد کے جذبہ کے ساتھ بات چیت ہوئی۔ روسی بیان کے مطابق ان لیڈروں نے تسلیم کیا کہ تینوں ممالک کے مابین تعاون اور احترام میں پیش رفت سے عالمی ترقی، امن او استحکام میں اضافہ ہوگا۔ ان تینوں وزرائے خارجہ نے یہ بھی مانا کہ کووڈ۔19عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے مضبوط سائنسی اور صنعتی صلاحیت ایک اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

Published: 11 Sep 2020, 8:40 AM IST

گزشتہ چار مہینوں سے زیادہ سے مشرقی لداخ میں جاری کشیدگی کے درمیان ہندستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے مابین یہ پہلی میٹنگ تھی۔ اس سے پہلے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اور چینی اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای کے مابین ایک مہینہ قبل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت ہوئی تھی پر کشیدگی کم کرنے سے متعلق اتفاق ہونے کے باوجود ایسا نہیں ہوسکا تھا۔

ہندوستان اور چین کے مابین پانچ نکاتی فارمولہ پر اتفاق ہوا:

  • باہمی اختلافات کو تنازعہ نہیں بننے دیا جائے گا

  • دونوں ممالک کی فوجیں متنازعہ علاقوں سے پیچھے ہٹ گئیں

  • دونوں ممالک طے شدہ طریقہ کار کے مطابق باہمی گفت و شنید کرتے رہتے ہیں۔

  • موجودہ معاہدوں اور پروٹوکول پر دونوں ممالک عمل پیرا ہوں گے

  • دونوں ممالک کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے تناؤ میں اضافہ ہو

Published: 11 Sep 2020, 8:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Sep 2020, 8:40 AM IST