قومی خبریں

ہندوستان اور امریکہ فوجی تعاون کو مضبوط کرتے ہوئے اس کے دائرہ کار کو وسعت دیں گے

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے پیر کی رات دیر گئے واشنگٹن میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ چوتھی وزارتی سطح کی ٹو پلس ٹو بات چیت کی۔

تصویر ٹوئٹر @rajnathsingh
تصویر ٹوئٹر @rajnathsingh 

نئی دہلی/واشنگٹن: ہندوستان اور امریکہ نے وزارتی سطح کے ٹو پلس ٹو مذاکرات میں فوجی تعاون کو مضبوط بنانے، اس کے دائرہ کار کو بڑھانے، دفاعی شعبے میں مشترکہ پیداوار، مزید مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے اور ہند-بحرالکاہل خطے کو آزاد اور شمولیاتی بنانے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے پیر کی رات دیر گئے واشنگٹن میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ چوتھی وزارتی سطح کی ٹو پلس ٹو بات چیت کی۔

Published: undefined

قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن نے ورچوئل چوٹی کانفرنس میں دو طرفہ اور بین الاقوامی اہمیت کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ٹو پلس ٹو مذاکرات کے دوران دونوں ممالک نے خلائی اور سائبر اسپیس اور بحرین میں کثیرالجہتی مشترکہ مشقوں میں ہندوستان کی شرکت کے بارے میں بھی بات کی۔ بعد ازاں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دونوں فریقوں نے بحر ہند خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور بعض ممالک کی طرف سے دہشت گردی کو فروغ دینے کے معاملے پر بھی بات چیت کی۔

Published: undefined

میٹنگ میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی سازوسامان کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے اور امریکی کمپنیوں کو ہندوستان میں دفاعی اور ایرو اسپیس پروگراموں میں میک ان انڈیا پلان میں شرکت کے لیے بھی مدعو کیا گیا۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ انہوں نے امریکی کمپنیوں سے، خاص طور پر اتر پردیش اور تمل ناڈو کی دفاعی راہداریوں میں شراکت داری کرنے کے لئے بھی کہا ہے۔

Published: undefined

ہندوستان اور امریکہ نے اس مدت کے دوران خلا سے متعلق مفاہمت کی ایک یادداشت پر بھی دستخط کیے۔ آسٹن نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ایک اہم دفاعی شراکت داری ہے اور دونوں ممالک نئے ابھرتے ہوئے دفاعی شعبوں کے ساتھ ساتھ خلا اور سائبر اسپیس میں تعاون کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تیسرے ٹو پلس ٹو مذاکرات 2020 میں ہوئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined