قومی خبریں

انڈیا اتحاد بی جے پی کو شکست فاش دے گا: اجے رائے

اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے رانے اتوار کو کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس پارٹی اتحاد میں بڑے بھائی کا کردار نبھائے گی

<div class="paragraphs"><p>اجے رائے / آئی اے این ایس</p></div>

اجے رائے / آئی اے این ایس

 
IANS

جونپور: اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے رانے اتوار کو کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس پارٹی اتحاد میں بڑے بھائی کا کردار نبھائے گی۔ پوری مضبوطی کے ساتھ الیکشن لڑ کر بی جے پی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کا کام انڈیا اتحاد کرے گا۔ 20 دسمبر کو ہماری قیادت میں ضلع سہارنپور سے یوپی جوڑو پدیاترا کا آغاز ہونے جا رہی ہے۔ جس کا اختتام لکھنؤ میں ہوگا۔

Published: undefined

رائے آج شیواپار گاؤں میں کسان کانگریس کے ریاست جنرل سکریٹری راکیش سنگھ ڈبو کے گھر پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جوڑے کو آشیرواد دینے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔ رائے نے پارلیمنٹ میں ہوئے واقعہ کے بارے میں راہل گاندھی کے بیانات کو صحیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج بے روزگاری، مہنگائی شباب پر ہے جس کی وجہ سے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو یہ قدم اٹھانا پڑا۔ یہ کوئی دہشت گرد نہیں ہیں یہ ہمارے ملک کے نوجوان ہیں۔ جنہوں نے حکومت کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کے لئے ایسا قدم اٹھایا ہے۔ ان بی جے پی ایم پی پر بھی کاروائی ہونی چاہئے جس نے ان لڑکوں کا پاس بنایا تھا۔

Published: undefined

کانگریس ریاستی صدر نے ویر بہادر سنگھ پورونچل یونیورسٹی کے دو طلبہ کے ذریعہ کی گئی خودکشی پر بھی حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ بے روزگاری کی وجہ ان بچوں نے موت کو گلے لگایا ہے۔ جونپور شہر میں سیور لائن بچھانے کے کام میں لگے مزدور کی دردناک موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اجے رائے نے اس کام میں بدعنوانی کا الزام لگایا ہے ساتھ ہی یہ بھی الزام لگایا کہ اس بدعنوانی میں مقامی وزیر بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined