قومی خبریں

کورونا کی رفتار میں اضافہ، دہلی میں 5 ماہ بعد 100 سے زائد کیسز کی تصدیق، ایم سی ڈی کی وینٹی لیٹر-ادویات سے متعلق ہدایات جاری

ملک میں کورونا وائرس پھر رفتار پکڑ رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1249 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 7927 ہو گئی ہے

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس پھر رفتار پکڑ رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1249 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 7927 ہو گئی ہے۔ صرف دہلی میں ہی جمعرات کے روز 117 معاملے سامنے آئے ہیں۔ خیال رہے کہ راجدھانی دہلی میں تقریباً 5 ماہ بعد 100 سے زائد کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس سے قبل 29 اکتوبر 2022 کو 100 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

Published: undefined

دہلی میں فعال کیسز بڑھ کر 346 ہو گئے ہیں۔ ان میں سے 17 اسپتال میں ہیں جبکہ باقی مریض گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔ جمعرات کو راجدھانی میں 2362 ٹیسٹ کیے گئے اور 4.95 فیصد مثبت شرح کے ساستھ 117 مریض مثبت پائے گئے۔ دہلی میں 10 مارچ سے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک 20 لاکھ سے زیادہ کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے اور 26524 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

Published: undefined

دہلی میونسپل کارپوریشن نے انفلوئنزا اور کورونا کے معاملات میں اضافے کے پیش نظراسپتالوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بخار کے مریضوں کی اسکریننگ کو یقینی بنائیں اور ضروری ادویات کا مناسب ذخیرہ رکھیں۔ ایم سی ڈی کی جانب سے اسپتالوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وینٹی لیٹر اور دیگر آلات ٹھیک سے کام کریں۔

Published: undefined

میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسپتال ملازمین اور مریضوں کو ویکسین کی بوسٹر ڈوز کی تشہیر کرے۔ اس کے علاوہ کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومت کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ایم سی ڈی نے اپنے اسپتالوں سے کہا ہے کہ وہ صفائی کو یقینی بنانے، انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے اور بائیو میڈیکل ویسٹ کے مناسب انتظام کو یقینی بنانے کے لیے ایک نوڈل افسر مقرر کریں۔

ایم سی ڈی نے اسپتالوں سے کہا ہے کہ وہ عملے اور مریضوں کے چہرے کے ماسک پہننے، سماجی دوری، صابن سے ہاتھ دھونے اور احاطے کی مناسب صفائی کو یقینی بنائیں۔

Published: undefined

ہندوستان میں فعال کیسز بڑھ کر 7927 ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1249 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ 925 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ یومیہ مثبتیت کی شرح 1.19 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ صحت یابی کی شرح 98.79 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں ملک میں سب سے زیادہ کیسز پائے گئے ہیں، جمعرات کو یہاں 198 کیسز کی تصدیق کی گئی۔ جبکہ 229 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ تاہم کورونا سے کسی کی موت نہیں ہوئی۔

مہاراشٹر میں اب تک 81 لاکھ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 148430 تک پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں 1617 ایکٹو کیسز ہیں۔ اس سے قبل بدھ کو ریاست میں 334 کیسز پائے گئے تھے، جب کہ ایک کی موت ہوئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined