قومی خبریں

ناسک اور ویرار اسپتالوں جیسے واقعات افسوسناک: اجیت پوار

اجیت پوار نے ریاست کے پالگھر میں ویرار واقع وجے ولبھ اسپتال میں آج صبح آتشزدگی کے واقعہ میں مرنے والے مریضوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور غمزدہ کنبوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا

اجیت پوار / یو این آئی
اجیت پوار / یو این آئی 

اورنگ آباد/ ممبئی: مہاراشٹر کے نائب وزیراعلی اجیت پوار نے جمعہ کو کہا کہ اسپتالوں کی حفاظت کے لئے رہنما ہدایات جاری کئےجانے کے باوجود ریاست کے ناسک اور ویرار جیسے واقعات کافی افسوسناک ہیں۔

اجیت پوار نے ریاست کے پالگھر میں ویرار واقع وجے ولبھ اسپتال میں آج صبح آتشزدگی کے واقعہ میں مرنے والے مریضوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور غمزدہ کنبوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ پالگھر ضلع کلیکٹر سے واقعہ کی تفصیلی جانکاری لی گئی ہے اور حادثے میں بچے دیگر مریضوں کی حفاطت اور ان کے بہتر علاج کے لئے ہدایت دی گئی ہیں۔

نائب صدر نے کہا کہ معاملے کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے اور اعلی سطحی کمیٹی واقعہ کے اسباب کی جانچ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے واقعہ کی جانچ کے احکامات دیئے ہین اور جانچ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined