
تصویر بشکریہ آئی اے این ایس
مغربی بنگال میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے۔کل یعنی بدھ کی دیر شام، بی جے پی لیڈر سویندو ادھیکاری کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) چندر ناتھ رتھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اس واقعہ سے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ شمالی 24 پرگنہ ضلع کے مدھیم گرام کے دوہریا موڑ میں پیش آیا۔ چندر ناتھ رتھ اس وقت اپنی کار میں تھے اور اپنے گھر کے قریب تھے۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور جو ایک موٹر سائیکل پر آئے تھے، انہوں نے ان کی کار کو روکا اور یکے بعد دیگرے تین راؤنڈ فائرنگ کی۔ گولی سیدھی سینے میں لگی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حملے میں ایک سیکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوا۔ ایک اور شخص جو واقعہ کے وقت چندر ناتھ رتھ کے ساتھ تھا، زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا ہے۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ متوفی چندر ناتھ رتھ کا سویندو ادھیکاری کے ساتھ گزشتہ پانچ سال سے تھا اور وہ ان کا بہت قریب سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے حالیہ انتخابات کے دوران انتخابی مہم کی اہم ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔ چندر ناتھ کے قتل کو سیاسی زاویہ سے بھی دیکھا جا رہا ہے۔ ان کے قریبی تعلقات اور انتخابی سرگرمی کے پیش نظر اس واقعے نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔
Published: undefined
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ پولیس ملزم کی شناخت کے لیے قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined