قومی خبریں

جموں: ادھم پور میں اسپیشل پولیس آفیسر نے اپنے ساتھی کی جان لے لی

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں جموں و کشمیر پولیس کے ایک سپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) نے مبینہ طور پر اپنی سروس رائفل سے اپنے ساتھی پر گولی چلا کر ان کی جان لے لی ہے

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس 

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں جموں و کشمیر پولیس کے ایک سپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) نے مبینہ طور پر اپنی سروس رائفل سے اپنے ساتھی پر گولی چلا کر ان کی جان لے لی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آپس کی لڑائی یا برادر کشی کا یہ واقعہ ادھم پور چوک میں گزشتہ رات پیش آیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ ادھم پور چوک میں رات کے قریب گیارہ بجے ملزم ایس پی او منوہر لال نے اپنے ساتھی سینئر گریڈ کانسٹیبل کاکا رام پر اپنی سروس اے کے 47 رائفل سے گولیاں چلائیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی کاکا رام کو پہلے ضلع ہسپتال ادھم پور اور بعد ازاں فوجی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکے۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دونوں کے درمیان کسی معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جو بعد ازاں اس واقعے پر منتج ہوئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی ہیں نیز ملزم ایس پی او کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بتادیں کہ جموں و کشمیر میں تعینات فوجیوں، نیم فوجیوں اور مقامی پولیس میں خودکشی کے علاوہ آپس کی لڑائی یا برادر کشی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ انیس سو نوے میں شروع ہونے والی مسلح شورش کے دوران ایسی کئی وارداتیں رونما ہوئیں جن میں افسروں سمیت درجنوں سکیورٹی فورسز اہلکار مارے گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined