قومی خبریں

امریکہ سے ‘ٹریڈ وار’ کے چکر میں غریبوں کا جینا محال 

مودی حکومت نے حد سے زیادہ جوش دکھانے کی کوشش میں جو قدم اٹھایا ہے اس سے غریبوں کی دال روٹی مہنگی ہونے والی ہے۔ مٹر اور مسور جیسی دالوں کی قیمتوں میں 50 سے 60 فیصد تک اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ملک کا نام نہاد قومی میڈیا جس خبر کو چھاتی کوٹ کوٹ کر یہ بتا رہا ہے کہ دنیا بھر میں چل رہے ٹریڈ وار میں مودی حکومت نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ان کی اوقات بتا دی، دراصل وہ غریبوں پر آفت بن کر ٹوٹنے والی ہے۔ مودی حکومت کے اس فیصلے سے غریبوں کی دال روٹی مہنگی ہو جائے گی۔

ہوا یہ ہے کہ امریکہ نے ابھی مارچ میں کچھ ایسے سامانوں پر امپورٹ ڈیوٹی میں اضافہ کیا ہے جو ہندوستان امریکہ کو برآمد کرتا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کئی ممالک سے آنے والے سامان پر امپورٹ ڈیوٹی بڑھا رہا ہے۔ اسی کے تحت امریکہ نے ہندوستان سے برآمد ہونے والے اسٹیل پر 25 فیصد اور الیومنیم پر 10 فیصد امپورٹ ڈیوٹی بڑھا دی۔ 9 مارچ کو نافذ ہوئیں ان شرحوں کی وجہ سے ہندوستان پر 24 کروڑ ڈالر یعنی تقریباً 1650 کروڑ روپے سالانہ کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔ ہندوستان ہر سال تقریباً 10 ہزار کروڑ روپے کے اسٹیل اور الیومنیم مصنوعات امریکہ کو بھیجتا ہے۔

Published: 22 Jun 2018, 8:56 AM IST

امریکہ کے اس قدم کے جواب میں ہندوستان نے گزشتہ ہفتہ ڈبلیو ٹی او میں 30 ایسی مصنوعات کی فہرست سونپی تھی جس پر وہ 50 فیصد تک امپورٹ ڈیوٹی بڑھا سکتا ہے۔ اب وزارت مالیات نے امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی شرحیں 4 اگست سے نافذ ہوں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جن سامانوں پر ڈیوٹی بڑھائی گئی ہے ان میں کئی قسم کی دالیں بھی ہیں جن پر امپورٹ ڈیوٹی 30 سے 60 فیصد تک بڑھا دی گئی ہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے تہواروں کے موسم میں عام آدمی کی جیب پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔ وزارت مالیات کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق امریکہ سے درآمد ہونے والے کابلی چنا اور چنے کی دال پر 60 فیصد ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ اسی طرح دیگر دالوں پر یہ ڈیوٹی بڑھا کر 30 فیصد کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ امریکہ سے آنے والے بورک ایسڈ پر 7.5 فیصد سے لے کر 10 فیصد، خصوصی قسم کی جھینگا مچھلی ارٹیمیا پر 15 فیصد تک ڈیوٹی بڑھی ہے۔ ساتھ ہی کئی طرح کے بادام، آئرین و اسٹیل، سیب، ناشپاتی، فلیٹ رول اسٹین لیس اسٹیل، ٹیوب و پائپ فیٹنگز اور کئی طرح کے نٹ بولٹ پر ڈیوٹی بڑھا دی گئی ہے۔

Published: 22 Jun 2018, 8:56 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Jun 2018, 8:56 AM IST