قومی خبریں

مودی حکومت میں غریبوں کے لیے بینک سے پیسہ نکالنا بھی ہوا دشوار: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’پہلے کیا تغلقی لاک ڈاؤن، کروڑوں مزدوروں کو سڑک پر لے آئے۔ پھر ان کا واحد سہارا منریگا کی کمائی کو بینک سے نکالنا دوبھر کیا۔‘‘

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کی پالیسی سے عام آدمی پریشان ہے اور غریبوں کا واحد سہارا بینک سے منریگا کی رقم نکالنا بھی دشوار ہوگیا ہے۔ راہل گاندھی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’پہلے کیا تغلقی لاک ڈاؤن، کروڑوں مزدوروں کو سڑک پر لے آئے۔ پھر ان کا واحد سہارا منریگا کی کمائی کو بینک سے نکالنا دوبھر (دشوار) کیا۔‘‘ ٹوئٹ کے آخر میں راہل گاندھی یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’صرف باتوں کی ہےمودی سرکار، کچل رہی غریبوں کے ادھیکار۔‘‘

Published: undefined

ٹوئٹ کے ساتھ راہل گاندھی نے ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ منریگا مزدوروں کو اپنی ہی دِہاڑی نکالنے کے لیے بینکوں کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔ یہ خبر ہندی نیوز پورٹل ’جن ستّا‘ میں شائع ہوئی ہے اور ایک سروے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ منریگا مزدوروں کو بینک سے پیسہ نکالنے میں کئی طرح کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined