قومی خبریں

کیرالہ: پی ایم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

کوچی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے پیش نظر کیے گئے حفاظتی انتظامات کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔ اس حادثے میں بائک سوار کی رسی میں پھنس جانے سے موت ہو گئی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

تصویر: آئی اے این ایس

 

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی آج جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی موت ہوگئی ہے۔

Published: undefined

نیو ز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق کیرالہ کے کوچی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے لیے کیے گئے حفاظتی انتظامات کے تحت ایک بائک سوار کی رسی میں پھنس جانے سے موت ہو گئی۔ پولیس نے یہ معلومات پیر  یعنی 15 اپریل کو دی ہے۔ خبر کے مطابق اتوار کی رات 10.30 بجے پیش آنے والے اس حادثے میں ودوتھلا کے رہنے والے منوج اننی کی موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ انی کو قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ بچ نہیں سکا۔ اننی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بغیر کسی وارننگ کے سڑک پر رسی باندھی گئی تھی اور رات کو رسی کو دیکھنا بہت مشکل تھا۔

Published: undefined

متوفی کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورے کے لیے حفاظتی انتظامات کے تحت ایک رسی باندھی گئی تھی۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ رات کو رسی نظر آئے، نہ تو کوئی ربن باندھا گیا اور نہ ہی کوئی نشان لگایا گیا۔ دراصل وزیر اعظم  مودی آج کیرالہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی انتخابی مہم چلانے گئے ہوئے ہیں جہاں کی 20 لوک سبھا سیٹوں کے لیے 26 اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined