قومی خبریں

جموں وکشمیر میں کورونا سے مزید چارکی موت، کل تعداد بڑھ کر 100 ہوئی

سری نگر میں اب تک کورونا سے متعلق سب سے زیادہ 22 اموات درج ہوئی ہیں اور دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں اب تک 16 افراد کی اس وائرس میں مبتلا ہو کر موت واقع ہوئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: جموں و کشمیر میں منگل کے روز چار کورونا متاثرین کی موت واقع ہونے کے ساتھ یونین ٹریٹری میں کورونا سے متعلق اموات کی تعداد بڑھ کر 100ہوگئی ہے۔ ان چار اموات میں سے تین کا تعلق وادی کشمیر کے سری نگر، شوپیاں اور بارمولہ اضلاع سے ہے جبکہ ایک صوبہ جموں کے ضلع کٹھوعہ کا رہنے والا ہے۔

Published: undefined

ہسپتال برائے امراض سینہ سری نگر میں منگل کے روز ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے ایک 23 سالہ کورونا متاثرہ مریض اور ضلع سری نگر سے تعلق رکھنے والی کورونا میں مبتلا ایک 65 سالہ خاتون کی موت واقع ہوئی۔ سی ڈی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا کہ شوپیاں سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ جوان کو یہاں گذشتہ روز لایا گیا تھا اور منگل کے روز اس کی موت واقع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ متوفی کے سر میں شدید چوٹ لگی تھی اور اس کی حالت تشویش ناک بنی ہوئی تھی۔

Published: undefined

موصوف ڈاکٹر نے بتایا کہ سری نگر کے باغات برزلہ سے تعلق رکھنے والی کورونا سے متاچرہ خاتون جس کی منگل کے روز موت واقع ہوئی، وہ ونٹی لیٹر پر تھی اور وہ ذیباطیس کے علاوہ کئی عارضوں میں مبتلا تھی۔ قبل ازیں جموں کے کٹھوعہ کے ایک عمر رسیدہ خاتون مریض اور شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے ایک مریض کی بالترتیب گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں اور شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بمنہ میں موت واقع ہوئی۔

Published: undefined

شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بمنہ کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شفا دیوا نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے ایک 52 سالہ مریض کو یہاں 27 جون کو لایا گیا تھا جس کا بعد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور منگل کے روز اس کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ متوفی نمونیا کے علاوہ دیگر عارضوں میں بھی مبتلا تھا۔ جموں کے ضلع کٹھوعہ سے تعلق رکھنے والی ایک 85 سالہ کورونا متاثرہ خاتون کی منگل کی صبح گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں موت واقع ہوئی۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے پرنسپل ڈاکٹر نصیب چند ڈیگرا نے ایک مقا می خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ کٹھوعہ سے تعلق رکھنے والی عمر رسیدہ خاتون کو یہاں 25 جون کو لایا گیا تھا اور وہ مسلسل وینٹی لیٹر پر تھی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا یہ خاتون منگل کی صبح قریب ساڑھے سات بجے انتقال کر گئی۔ اس خاتون کی موت کے ساتھ جموں و کشمیر میں اب تک کورونا سے متعلق اموات کی تعداد بڑھ کر 100 ہوگئی ہے جن میں سے 88 کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ 12 جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔

Published: undefined

وادی کشمیر میں ضلع سری نگر میں اب تک کورونا سے متعلق سب سے زیادہ 23 اموات درج ہوئی ہیں اور دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں اب تک 16 افراد کی اس وائرس میں مبتلا ہو کر موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع کولگام میں تیرہ، شوپیاں میں بارہ، بڈگام میں سات، اننت ناگ میں سات، کپوارہ میں پانچ، پلوامہ میں چار اور بانڈی پورہ میں ایک مریض کورونا میں مبتلا ہوکر داعی اجل کو لبیک کہہ گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined