قومی خبریں

حیدرآباد میں راہل گاندھی نے سرکاری بس میں کیا سفر، عوام سے براہ راست گفتگو

ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے کے بعد راہل گاندھی نے گریٹر حیدرآباد میں سرکاری بس میں سفر کیا۔ اس دوران ریاست کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی بھی راہل کے ساتھ تھے

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

 

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی مختلف طریقوں سے عام لوگوں سے براہ راست گفتگو کرنے کے لئے مشہور ہیں۔ سوشل میڈیا پر آئے روز ان کی ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں جن میں وہ کبھی کسی مزدور سے، کبھی ٹرک ڈرائیور یا بائیک مکینک سے بات کرتے نظر آتے ہیں۔ اس دوران راہل گاندھی لوگوں سے ان کے کام اور ان کے مسائل کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ اب ایسی ہی ایک ویڈیو حیدرآباد سے سامنے آئی ہے، جس میں راہل گاندھی سرکاری بس میں سفر کرتے ہوئے مسافروں سے بات کر رہے ہیں۔

Published: undefined

جمعرات کی شب ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے کے بعد راہل گاندھی نے گریٹر حیدرآباد میں سرکاری بس میں سفر کیا۔ اس دوران راہل کے ساتھ ریاست کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی بھی موجود تھے۔ راہل گاندھی ملکاجگیری لوک سبھا حلقہ کے سرور نگر میں جلسہ عام کے بعد تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کی بس پر سوار ہوئے۔ بس میں راہل گاندھی نے ریاست میں کانگریس حکومت کی طرف سے مفت بس سفر کی اسکیم کے نفاذ کے بارے میں جانکاری لی۔

Published: undefined

مسافروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے انہیں ان وعدوں سے متعارف کرایا جو کانگریس نے اپنے قومی منشور میں خواتین، نوجوانوں، کسانوں اور مزدوروں جیسے مختلف طبقات کے لیے کیے ہیں۔ بہت سے مسافر یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ راہل گاندھی ان کے ساتھ سرکاری بس میں سفر کر رہے ہیں۔ بس میں سفر کرنے والے بہت سے لوگوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔

قبل ازیں، راہل گاندھی نے جلسہ عام میں کہا کہ اگر انڈیا اتحاد اقتدار میں آتا ہے تو معیشت کو بحال کیا جائے گا اور لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کا کام کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined