قومی خبریں

مہاراشٹر بحران: شیوسینا نے فلور ٹیسٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، شام 5 بجے ہوگی سماعت

شیوسینا کے رکن اسمبلی سنجے راوت نے مہاراشٹر کے گورنر کے فلور ٹیسٹ کے فیصلے پر کہا کہ یہ ایک غیر قانونی سرگرمی ہے کیونکہ ہمارے 16 ایم ایل ایز کی نااہلی کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔

سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی
سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی 

شیوسینا کے چیف وہپ سنیل پربھو نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ درخواست میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کی طرف سے ادھو حکومت کو 30 جون کو مہاراشٹر سدن میں اکثریت ثابت کرنے کے لئے دی گئی ہدایت کو چیلنج کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے درخواست کی سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ شیوسینا کی عرضی پر آج شام 5 بجے سماعت ہوگی۔

Published: undefined

سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے شیو سینا کی طرف سے پیش ہوکر سپریم کورٹ کے سامنے شیو سینا کے چیف وہپ سنیل پربھو کی عرضی کا ذکر کیا اور آج فوری سماعت کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلور ٹیسٹ غیر قانونی ہے۔

Published: undefined

شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے سپریم کورٹ میں عرضی دینے سے پہلے مہاراشٹر کے گورنر کے ذریعہ فلور ٹیسٹ طلب کرنے کے فیصلے پر کہا کہ یہ ایک غیر قانونی سرگرمی ہے کیونکہ ہمارے 16 ایم ایل ایز کی نااہلی کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔ سنجے راوت نے کہا کہ گورنر صرف اسی لمحے کا انتظار کر رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر کے گورنر نے سی ایم ادھو ٹھاکرے سے کل اپنی اکثریت ثابت کرنے کو کہا ہے۔

Published: undefined

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ فڑنویس نے کل کہا تھا کہ ہم نے گورنر کو ایک خط پیش کیا ہے، جس میں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ حکومت سے ایوان میں اکثریت ثابت کرنے کو کہیں۔ دیویندر فڑنویس نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کرنے سے پہلے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined